وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے نقاد، شاعر، صحافی اور مترجم تاج سعید 23 اپریل 2002ء کو پشاور میں انتقال کرگئے۔
16 ستمبر 1933ء کو پشاور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔اصل نام تاج محمد تھا۔ شعری مجموعوں میں سوچ سمندر، رتوں کی صلیب، لیکھ اور شہر ہفت رنگ اور نثری کتابوں میں کرشن نگر، جہانِ فراق، پشتو ادب کی مختصر تاریخ، بنجارے کے خواب، احمد فراز:فن اور شخصیت، خوشحال شناسی، شکیل بدایونی:فن و شخصیت اور پشتو کے اردو تراجم شامل ہیں۔
اردو کے کئی اہم جریدوں کے مدیرِاعلا رہے جن میں قندِ مردان، ارژنگ پشاور اور جریدۂ پشاور کے نام شامل ہیں۔
تاج سعید کی اہلیہ زیتون بانو بھی اردو کی ممتاز افسانہ نگار ہیں۔