اشاریہ کسے کہتے ہیں؟

کسی کتاب بالخصوص تحقیقی کتاب کے آخر میں عموماً ’’اشاریہ‘‘ دیا جاتا ہے، جس کی مدد سے کتاب میں مذکور اشخاص اور مقامات کو باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے۔
اشاریہ ایک اہم چیز ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی ضخیم کتاب کے مطلوبہ مندرجات تک باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔ انگریزی میں اسے "Index” کہتے ہیں۔
(اصنافِ نظم و نثر از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب‘‘، صفحہ نمبر179سے انتخاب)