4 مارچ، خالد حسینی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مشہور افغان ناول نگار خالد حسینی 4 مارچ 1965ء کو کابل، افغانستان میں پیدا ہوئے۔
روزنامہ جنگ کے لکھاری خرم سہیل کے مطابق، خالد حسینی پیشے کے اعتبارسے ڈاکٹرہیں۔ بطورِ ادیب پیشہ ورانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ والد افغان سفارت کار تھے ۔ والدہ تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں۔ 70ء کی دہائی کے نصف میں اپنے خاندان کے ہمراہ فرانس چلے گئے، جب کہ 80 دہائی کے آخر میں افغانستان پر سوویت یونین کی چڑھائی کے بعد کبھی وطن واپس نہ لوٹ سکے۔ یوں امریکہ میں خاندان سمیت سیاسی پناہ حاصل کی اور مستقل سکونت کی غرض سے وہاں منتقل ہوگئے ۔ بلوغت اور تعلیم کے باقی مدارج وہیں طے کیے۔2001ء میں اپنا پہلا ناول’’دی کائٹ رنر‘‘ لکھنا شروع کیا تھا، جس کے لیے اپنی ملازمت پر جانے سے پہلے علی الصباح بیدار ہوکر یہ ناول لکھتے تھے ۔ 2003ء میں ناول کی اشاعت کے بعد مقبولیت ملنا شروع ہوئی، تو اگلے سال اپنے طبی پیشے کو خیر باد کہہ دیا اور پوری توجہ لکھنے پڑھنے پر مرکوز کردی۔