سافٹ ڈرنکس جگر کے لیے نقصان دہ ہیں

ڈان اُردو سروس نے جگر کی صحت کے حوالے سے ایک مفصل تحقیق شائع کی ہے جس میں کچھ ایسی چیزیں دی گئی ہیں کہ جن سے اجتناب جگر کے مسائل سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔ تحقیق میں ایک نکتہ سافٹ ڈرنکس ہے، جس سے اجتناب کا کہا گیا ہے۔ نکتہ یوں درج ہے: "تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، ان میں جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں مشروبات کو حتمی وجہ تو ثابت نہیں کیا جاسکا، تاہم اگر آپ سافٹ ڈرنکس زیادہ پیتے ہیں، تو اچھا ہے کہ اس کی مقدار میں کمی لائیں۔”