3 فروری، ام کلثوم کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق مصری مغنیہام کلثوم3 فروری 1975ء کو مصر میں انتقال کرگئیں۔
30دسمبر 1898ء کو سلطنتِ عثمانیہ میں ایک کسان گھرانے میں پیداہوئیں۔ باقاعدہ تعلیم نہیں پائی۔ 1954ء میں قاہرہ کے ڈاکٹر حسن الخضری سے شادی ہوئی۔
مصری کہتے ہیں کہ اہرامِ مصر اور امِ کلثوم کی آواز کو ثباتِ دوام حاصل ہے۔ عرب کلاسیکی موسیقی میں کافی مہارت حاصل کی۔ ان کی آواز تمام عرب علاقوں میں آج بھی مقبول ہے۔ کوکب الشرق (مشرق کا ستارہ) اور سیدۃ الغناء العربی (عرب موسیقی کی ملکہ) کہلائی جاتی ہے۔ ڈھیر سارے اعزازات ملے۔ سابق شاہ فاروق اول نے (ذیشان الکمال) الکمال کا اعزاز دیا۔
مصر کی حکومت نے ام کلثوم کی آواز میں قرآنِ حکیم کو بھی ریکاڈ کیا۔ ساٹھ سال سے زیادہ عرصہ گلوکاری کی۔