سٹرابیری کا یہ حیرت انگیز فائدہ جانتے ہیں؟

ڈان اُردو سروس پر حالیہ سٹرابیری کے حوالہ سے ایک مفصل تحقیق شائع ہوئی ہے، جس میں اس پھل کے صحت کے حوالہ سے فائدہ مند ہونے پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ ایسا ہی ایک فائدہ یہاں درج کیا جا رہا ہے: "سٹرابیری کھانے کی عادت امراضِ قلب کی روک تھام میں مدد فراہم کرسکتی ہے، جس کی وجہ اس میں پولی فینولز کی موجودگی ہے۔ پولی فینولز ایسا نباتاتی مرکب ہے جو جسم کے لیے مفید ہوتا ہے۔ 2019ء کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اسٹرابیریز سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں موجود فلیونوئڈز کیورسٹین ورم کش ہوتا ہے، جو ایتھیروسلی روسس (شریانوں میں مادہ جمع ہونے والی بیماری) کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم بھی دل کی صحت کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 4 ہزار ملی گرام پوٹاشیم کا استعمال امراضِ قلب سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔”