وہ جنگل جہاں ایک سیاح 4 سال بھٹکتا رہا

دنیا کے سب سے بڑے جنگل ایمیزن کی وسعت اور گھنے پن کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اگر آپ ایمیزون میں ہوں اور بارش برسنے لگے، تو بارہ منٹ تک بارش کا پانی آپ تک نہیں پہنچ پائے گا۔ گھنے درختوں کی وجہ سے کئی حصوں میں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ پاتی، دن میں بھی رات کا گمان ہوتا ہے۔ 2013ء میں ایک کینیڈین سیاح اس جنگل میں راستہ بھٹک جانے کے باعث چار سال بعد اپنے گھر واپس پہنچا تھا۔