16 دسمبر، ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ گوٹھ جعفر خان لغاری، ضلع سانگھڑ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں 16 دسمبر 1917ء کو پیدا ہوئے۔
بیک وقت مؤرخ، ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ لوک ادب، ماہرِلطیفیات، ماہرِ تعلیم، بانی و وائس چانسلر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی، تاحیات پروفیسر، مشیر قومی ہجرہ کونسل اور بانی و چیئرمین سندھی زبان کا بااختیار ادارہ (Sindhi Language Authority) تھے۔ والد کا نام علی محمد خان تھا۔
ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ نے بیک وقت پانچ زبانوں سندھی، اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں علمی و تحقیقی خدمات انجام دیں اور تقریباً 150 کتب تصنیف و تالیف کیں۔
چھے اپریل 2011ء کو انتقال کرگئے ۔