معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق الفریڈ نوبل (Alfred Nobel) نے 27 نومبر 1895ء کو اپنی آخری وصیت پر دستخط کیے۔
ویب سائٹ کے مطابق الفریڈ نوبل کی جائیداد اور تمام مال و دولت جو انہوں نے ڈائنامائٹ کو ایجاد کرنے کے بعد پیدا کی تھی، نوبیل انعام (Nobel Prize) کے لیے وقف کر دی۔
اسی نصیحت کے تناظر میں پانچ انعامات (فزکس، کیمسٹری، میڈیسن، لٹریچر اور امن) کے لیے مذکورہ جائیداد اور مال و دولت کو وقف کیا گیا۔ نصیحت پر دستخط پیرس میں سویڈش-ناوریجن کلب میں کیے گئے۔