8 ستمبر، گوادر کی منتقلی کا دن

وکی پیڈیا کے مطابق 8 ستمبر 1958ء کو پاکستان کے جنوبی ساحلی شہر گوادر کی سلطنت مسقط و عمان سے منتقلی ہوئی۔ اس ضمن میں پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم ملک فیروز خان نون نے اَن تھک اور نتیجہ خیز کوششیں کیں۔
"bcenglish.net” کے مطابق گوادر کے حصول کے لیے پاکستان اور سلطنت مسقط و عمان کے درمیان 4 سال تک گفت و شنید کا عمل جاری رہا۔ بالآخرپاکستان نے 7 سمبر 1958 ء کو 30 لاکھ ڈالر کے عوض گوادر حاصل کیا۔ 8 ستمبر 1958ء کو گوادر باقاعدہ طور پر پاکستان کا حصہ بن گیا۔ تب تک عمان اس پر 174 سال تک حکومت کر چکا تھا۔