27 جولائی، عبدالکلام کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق بھارت کے سابق صدر اور معروف جوہری سائنس دان عبدالکلام 27 جولائی 2015ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
15 اکتوبر1931ء کو ریاست تمل ناڈو میں پیدا ہوئے۔بھارت کے گیارہویں صدر تھے۔بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات پدم بھوشن، پدم وبھوشن اور بھارت رتن بھی ملے۔ صدارت کا دور 2 5جولائی 2007ء کو اختتام پزیر ہوا۔
4 مختلف کتابیں لکھیں، جن کا کئی ہندوستانی اور غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ہندوستان کے وہ واحد ایسے سائنس دان تھے، جنہیں 30 یونیورسٹیوں اور اداروں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں مل چکی ہیں۔