وکی پیڈیا کے مطابق 15 جولائی 2019ء کو 93 برس کی عمر میں حمایت علی شاعر کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے اور ٹورانٹو ہی میں سپردِ خاک کیے گئے۔
14 جولائی 2019ء میں اورنگ آباد، بھارت میں ایک فوجی خاندان میں پیدا ہوئے۔ پیدائشی نام ’’حمایت طراب‘‘ تھا۔ افسانہ نگاری سے شروعات کی۔ پھر شاعری کا رُخ کیا۔ 1950ء کے اوائل میں کراچی آکر ریڈیو پاکستان کا حصہ بنے۔ ریڈیو میں مختلف ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ 60ء کے عشرے میں پاکستان کی فلمی دنیا میں بطورِ گیت کار قدم رکھا اور ڈھیر سارے ایوارڈ حاصل کیے۔ 2002ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔