12 جنوری، قاضی حسین احمد کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ممتاز عالم اور سیاست دان قاضی حسین احمد 12 جنوری 1938ء کو ضلع نوشہرہ (صوبہ خیبر پختونخوا) کے گاؤں ’’زیارت کاکا صاحب‘‘ میں پیدا ہوئے۔
ان کے والد مولانا قاضی محمد عبد الرب صاحب ایک ممتازعالمِ دین تھے اوراپنے علمی رسوخ اور سیاسی بصیرت کے باعث جمعیت علمائے ہند صوبہ سرحد کے صدرچُنے گئے تھے ۔ قاضی صاحب اپنے دس بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے ۔ ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر عتیق الرحمان اور مرحوم قاضی عطاء الرحمان اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل تھے ۔ قاضی حسین احمد بھی ان کے ہمراہ جمعیت کی سرگرمیوں میں شریک ہونے لگے ۔ لٹریچر کا مطالعہ کیا اور یوں جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے ۔
6 جنوری 2013ء کو 75 سال کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے۔