8 جنوری، اسٹیفن ہاکنگ کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق مشہور ماہرِ طبیعیات اور مصنف اسٹیفن ہاکنگ (Stephen Hawking) آٹھ جنوری 1942ء کو اوکسفورڈ میں ہوئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق انہیں بیسویں اور اکیسویں صدی عیسوی کے معروف ماہرِ طبیعیات مانا جاتا ہے ۔ انہیں آئن سٹائن کے بعد گذشتہ صدی کا دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا زیادہ تر کام بلیک ہول، نظریاتی کونیات (کونیات) کے میدان میں ہے۔ ان کی ایک کتاب وقت کی مختصر تاریخ "A brief History of Time” ایک شہرہ آفاق کتاب ہے، جسے انقلابی حیثیت حاصل ہے ۔ یہ آسان الفاظ میں لکھی گئی ایک نہایت اعلیٰ پائے کی کتاب ہے جس سے ایک عام قاری اور اعلیٰ ترین محقق بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔
وہ ایک خطرناک بیماری سے دو چار تھے اور کرسی سے اُٹھ نہیں سکتے تھے ۔ ہاتھ پاؤں نہیں ہلا سکتے تھے اور بول بھی نہیں سکتے تھے، لیکن وہ دماغی طور پر صحت مند رہے اور بلند حوصلگی کی وجہ سے اپنا کام جاری رکھا۔
وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور اسے صفحے پر منتقل کرنے کے لیے ایک خاص کمپیوٹر کا استعمال کرتے تھے۔ ان کی یہ بیماری ان کو تحقیقی عمل سے روک نہ سکی۔
14 مارچ 2018ء کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔