27 دسمبر، بے نظیر بھٹو کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو 54 سال کی عمر میں راولپنڈی دہشت گردانہ حملے میں انتقال کر گئیں۔
انہوں نے 21 جون 1953ء کو سندھ کے مشہور سیاسی بھٹو خاندان میں آنکھ کھولی۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی تھیں۔
بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ پہلی بار وہ 1988ء میں پاکستان کی وزیر اعظم بنیں۔ ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔