وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی فلمی اداکارہ سری دیوی 13اگست 1963 ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں۔
آپ ان چند بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں تامل، ملیالم، تیلگو، کنڑ اور ہندی فلموں میں کام کرنے کا موقعہ ملا۔ اس کے علاوہ آپ کو بھارتی سینما کی ’’فرسٹ لیڈی سپر اسٹار‘‘ کا خطاب دیا گیا۔
سری دیوی نے پانچ بار فلم فئیر اعزاز حاصل کیا۔ 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں سری دیوی سب سے زیادہ اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ تھیں۔آپ کو اُس دور کی سب سے مقبول اداکارہ مانا جاتا تھا۔ 2013ء میں بھارتی حکومت نے آپ کو ’’پدم شری‘‘ اعزاز سے نوازا۔
آپ کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں کہ آپ نے اداکاری کا آغاز چار سال کی عمر میں کیا تھا۔ سال 1975ء میں فلم ’’جولی‘‘ سے ہندی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری شروع کی۔