30 جولائی، سید سر راس مسعود کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق سرسید احمد خان کے پوتے سید سر راس مسعود 30 جولائی 1937ء کو انتقال کرگئے۔
آپ کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی تھی۔اعلیٰ تعلیم کی غرض سے اکسفورڈ یونیورسٹی گئے تھے۔ انگلینڈ سے واپسی پر آپ ایم اے او کالج کے ٹرسٹی منتخب ہوئے اور پٹنہ میں اپنا قانونی پیشہ اور اس کی مشق کا آغاز کیا۔ 1929ء میں آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر منتخب ہوئے ۔
سر سید کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حالت کچھ اچھی نہیں تھی۔ آپ نے وائس چانسلر بننے کے بعد نئے کورسز متعارف کرائے۔ نیز پہلے سے موجود نصاب کی تجدید کی اور متفرق سائنسی موضوعات کے لیے تجربہ گاہیں قائم کیں۔
2011ء میں انجمنِ ترقیِ اردو نے آپ کی زندگی پر مشتمل سوانح شائع کی۔ آپ انجمن ترقی اردو کے بھی صدر تھے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 1969ء میں بننے والے ہال کا نام ’’سر راس مسعود‘‘ کے نام پر رکھا گیا۔