انگریزی کی ایک کہاوت مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے۔ صحت کے لئے بے حد مفید یہ پھل مزیدار اور خوش ذائقہ بھی ہے۔ اس خوش ذائقہ پھل کے درج ذیل حیران کن فوائد ہیں:
ہڈیاں مضبوط کرنا:۔ ہڈیاں انسانی جسم کا سب سے ضروری حصہ ہیں ۔ عموماًبڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔اس کے علاوہ کم عمر بچوں یا نوجوانوں کو بھی ہڈیاں کمزور ہونے کی شکایت ہوتی ہے ۔ لیکن اب ہڈیوں کی کمزوری کا شکار لوگ پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ ہر روز ایک سیب کھانے سے آپ ہڈیوں کی کمزوری سے بچ سکتے ہیں۔

دمہ کے مرض میں مفید:۔ دمہ کے مریضوں کو چاہئے کہ وہ پھلوں میں زیادہ سے زیادہ سیب کو ترجیح دیں۔ سیب دمہ کے مریضوں کے لئے کافی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

جگر کے کینسر کی روک تھام:۔ سیب میں موجود متعدد خصوصیات جگر کے کینسر کی روک تھام میں حیرت انگیز طور پر مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

الزائمر کی روک تھام:۔ الزائمر جو کہ ایک دماغی بیماری ہے، روازنہ کی خوراک میں سیب کا استعمال اس کی روک تھام میں بھی مدد دیتا ہے۔

کولیسٹرول کم کرنا:۔ جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کا شکار افراد سیب کا استعمال شروع کرکے اس آفت سے باآسانی نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

وزن میں کمی:۔ آج کل ہر انسان اپنے بڑھتے وزن کو دیکھ کرپریشان رہتا ہے۔ایسے افراد یہ جان کر حیران ہوں گے کہ روزانہ ایک سیبکھا نے یا سیب کا جوس پینے سے وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آسکتی ہے۔

نوٹ:۔ یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ اس کے علاوہ اپنے معالج سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔