23 مئی 1785ء کو بینجمن فرینکلن (Benjamin Franklin) نے اپنے ایجاد کردہ دو ماسکہ (Bifocals) کا اعلان کیا۔ اپنی اس ایجاد کی وجہ سے آپ کو فادر آف بائی فوکلز کہا جاتا ہے۔
دو ماسکہ عینک کی ایک ایسی قسم ہے جس میں بیک وقت دو طرح کے عدسے لگے ہوتے ہیں۔ جس میں آدھا حصہ دور کی اشیا واضح طور پر دیکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جب کہ باقی آدھا نزدیک کی چیزوں کو واضح دیکھنے کے لیے لگا ہوتا ہے۔