وکی پیڈیا کے مطابق ناول نگار، ڈراما نگار، پاکستان ٹیلی وژن اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت فاطمہ ثریا بجیا 10 فروری 2016ء کو انتقال کرگئیں۔
ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کام کیا۔ سماجی اور فلاحی حوالے سے بھی ان کا کام قابلِ قدر ہے۔ ان کا خاندان بھی ادبی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ باقاعدہ اسکول کی تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔ اس کے باوجود ادب اور تحریر کی دنیا میں نام پیدا کیا۔
1997ء میں حکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں جاپان کا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔ 2012ء میں آپ کو صدرِ پاکستان کی طرف سے ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔
ان کے خاندان میں اور بھی مشہور شخصیات ادبی دنیا میں مصروفِ عمل ہیں۔ بھائیوں میں احمد مقصود اور انور مقصود اور بہنوں میں سارہ نقوی، زہرہ نگاہ اور زبیدہ طارق بھی مشہور ہیں۔