یہ ہے دنیا کی دوسری بڑی اُبلتی ہوئی جھیل

سیر و سیاحت کے حوالہ سے پوری دنیا میں مشہور ویب سائٹ "tourismontheedge.com” کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق یہ جھیل ’’ڈومینکا بوائلنگ لیک‘‘ (Dominica Boiling Lake) کہلاتی ہے، جو ڈومینکا کے ایک نیشنل پارک میں واقع ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ دنیا کی دوسری بڑی اُبلتی ہوئی جھیل ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی اُبلتی ہوئی جھیل نیوزی لینڈ میں واقع ہے۔
جھیل کی لمبائی 200 فٹ یا 60 میٹر ہے۔ پورا سال جھیل بخارات کی وجہ سے دھواں دار رہتی ہے۔ جھیل کا پانی انتہائی گرم (197 ڈگری فارن ہائیٹ) رہتا ہے۔