18 دسمبر، رشید عطرے کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور فلمی موسیقار "رشید عطرے” 18 دسمبر 1967ء کو گزر گئے۔
آپ کو فلم "سات لاکھ”، "نیند” اور "شہید” پر بہترین موسیقار کا "نگار ایوارڈ” ملا تھا۔
رشید عطرے 15 فروری 1919ء کو امرتسر، صوبہ پنجاب میں ربابی خاندان کے بلند پایہ ہارمونیم نواز "خوشی محمد امرتسری” کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ آپ کا پورا نام عبد الرشید عطرے تھا۔
آپ کے مشہور نغمات میں "آئے موسم رنگیلے سہانے”، "مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ”، "گائے گی دنیا گیت میرے” اور "لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم” وغیرہ ہیں۔