17 دسمبر، عہد ساز شخصیت کمال رضوی کا یومِ وفات

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان میں ڈراما نگاری کے فن کو بامِِ عروج پر پہنچانے والے مشہور و معروف ڈراما نگار، مصنف اور اداکار کمال احمد رضوی 17دسمبر 2015ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔
کمال احمد رضوی یکم مئی 1930ء کو بہار، ہندوستان کے ایک قصبے ’’گیا‘‘ میں پیداہوئے۔ 1951ء میں پاکستان آ گئے۔ کچھ عرصہ کراچی میں رہے، پھرلاہورمنتقل ہو گئے۔ 1958ء میں تھیٹر کا کیرئرشروع کیا۔ 1965ء میں پاکستان ٹیلی وژن کے لاہور اسٹوڈیو کے قیام کے بعد پہلی دفعہ ’’الف نون‘‘ شروع کیا، جس میں انہوں نے خود ’’الّن‘‘ کا اوررفیع خاورنے ’’ننھے‘‘ کا کردار ادا کیا۔

الف نون کے سیٹ پر کمال احمد رضوی اور ننھا کی لی جانے والی ایک یادگار تصویر۔ (Photo: Herald Dawn)

الف نون پی ٹی وی کا مقبول ترین پروگرام تھا۔ مختلف سالوں میں چارمرتبہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔ ’’الف نون‘‘ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ لوگ ایک ہفتے تک انتظار کرتے تھے اور سب کام کاج چھوڑکرالف نون دیکھا کرتے تھے۔