یہ ہے ایٹم بم کے دو حملوں میں واحد زندہ بچنے والا انسان

انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق 1945ء کو جب ہیروشیما پر امریکی افواج نے ایٹم بم گرایا، تو تصویر میں نظر آنے والا دنیا کا یہ خوش قسمت ترین انسان معجزاتی طور پر بچ گیا۔ بم پھٹنے کے بعد یہ وہاں سے ہٹ گیا اور تازہ ہوا والی جگہ کی طرف نکل پڑا، جس سے اس کی جان بچ گئی۔
تحقیق آگے کہتی ہے کہ تمام رات تازہ ہوا والی جگہ پر گزارنے کے بعد انہوں نے صبح سویرے ٹرین پکڑی اور کام پر جانے کے لیے جاپان کے دوسرے شہر ناگاساکی گیا، جہاں تین دن بعد امریکی افواج نے ایک اور ایٹم بم گرایا۔ خدا کی شان کہ ایک بار پھر یہ شخص معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔
"cnn.com” کی جنوری 2010ء کو شائع ہونے والی مفصل تحقیق کے مطابق اس شخص کا نام "Tsutomu Yamaguchi” تھا جو 93 سال کی عمر میں معدے کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرگیا۔