تصویر میں نظر آنے والی "Nicole Barr” نامی یہ لڑکی دنیا کی ہونہار ترین بچی ہے، جس کا IQ لیول آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ سے بھی زیادہ ہے۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی تحقیق کے مطابق جس وقت اس کا ٹیسٹ لیا جا رہا تھا اس وقت اس کی عمر محض 12 سال تھی۔
تحقیق کے مطابق جب اس کا IQ ٹیسٹ لیا گیا تھا، تو اس نے حیرت انگیز طور پر 162 سکور کیا تھا۔ مذکورہ نتیجے نے "Nicole Barr” کو ایک طرح سے دنیا کے 1 فی صد ہونہار ترین لوگوں میں شامل کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ یہی تحقیق "india.com” نے 3 اگست 2015ء کو چھاپی ہے۔ اس کا مطلب ہوا کہ آج اس بچی کی عمر ٹھیک پندرہ سال ہے۔