6 ستمبر، سعید انور کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق سعید انور (Saeed Anwar) کرکٹ کے معروف کھلاڑی 6 ستمبر 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
"tareekhepakistan.com” ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے 1989ء اور اگلے برس ویسٹ انڈیز ہی کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ کئی بڑی اننگز کھیلیں۔ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری نیوزی لینڈ میں اسکور کی، جب 94۔1993ء میں انہوں نے ولنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 169 رنز اسکور کئیے۔
انگلینڈ کے خلاف اوول میں 1996ء میں 176 کی شان دار اننگز سجائی۔ اسی طرح کلکتہ میں 99-1998ء میں بیٹ کیری کیا اور ناقابل شکست 188 رنز بنائے جوکہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین مجموعہ ہے۔ لارڈز میں 1996ء میں سعید انور کی بہترین پرفارمنس کو ’’وزڈن المانک‘‘ میگزین بھی سراہے بغیر نہیں رہ پایا۔
سعید انور کا ون ڈے ریکارڈ بھی انتہائی شان دار ہے جس میں انہوں نے 20 سنچریاں اسکور کیں۔ 97-1996ء میں چنائی میں بھارت کے خلاف 194 رنز اسکور کیے جو کئی برس تک سب سے بڑا انفرادی ون ڈے اسکور رہا۔
حکومت پاکستان نے 14 اگست 1997ء کو صدارتی تمغا برائے حسنِ کارکردگی عطا کیا۔