30 نومبر، مارک ٹوین کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق مارک ٹوین (Mark Twain) امریکی مِزاح نگار، طنز نگار، مصنف اور مدرس 30 نومبر 1835ء کو فلوریڈا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔
’’مارک ٹوین‘‘ ان کا قلمی نام جب کہ’’سیموئل لینگ ہورن کلیمنز‘‘ (Samuel Langhorne Clemens)اصل نام تھا۔ اپنے ناولوں ’’ہکل بیری فن کی مہمات‘‘اور ’’ٹام سایر کی مہمات‘‘اور بیشتر اقوال کے باعث معروف ہیں۔
اکثر ان کے اقوال کے اقتباسات پیش کیے جاتے ہیں۔ زندگی میں دوستیاں صدور، فن کاروں، صنعت کاروں اور یورپ کے شاہی خاندانوں تک سے استوار ہو گئی تھیں۔ اپنی بذلہ سنجی اور حاضر جوابی کے باعث ناقدین اور ساتھی مصنفین کی جانب سے زبردست انداز میں سراہے گئے۔ مصنف ولیم فاکنر نے ٹوین کو’’بابائے امریکی ادب‘‘قرار دیا۔
21 اپریل 1910ء کو انتقال کرگئے۔ ان کی آپ بیتی ان کی وصیت کے مطابق موت کے ٹھیک 100 سال بعد شائع ہوئی۔