وکی پیڈیا کے مطابق کپیل دیو (Kapil Dev)، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، 6 جنوری 1959ء کو چندی گڑھ، بھارت میں پیدا ہوئے۔
کپیل فاسٹ میڈیم باؤلر اور ہارڈ ہٹر مڈل آرڈر بلے باز تھے۔وزڈن نے 2002ء میں انڈین کرکٹر آف دی سنچری کے طور پر اُنھیں نام زد کیا تھا۔ 1983ء کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔کرکٹ عالمی کپ جیتنے والے پہلے بھارتی کپتان ٹھہرے۔اب بھی کسی بھی ٹیم کے لیے عالمی کپ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان (24سال عمر) ہیں۔ 1994ء میں ریٹائر ہوئے۔ اُس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ رکھتے تھے، جو بعد میں کورٹنی والش نے 2000ء میں توڑا۔
یک روزہ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔اس طرح کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جس نے 400 سے زیادہ وکٹیں (434) حاصل کیں۔ ٹیسٹ میں 5,000 سے زیادہ رنز بنائے۔ یوں کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں سے ایک ٹھہرے۔ ستمبر 1999ء اور ستمبر 2000ء کے درمیان بھارتی قومی ٹیم کے کوچ رہے۔ 11 مارچ 2010ء کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیے گئے۔ 1982ء میں پدم شری اور 1991ء میں پدم بھوشن سے نوازے گئے۔