وکی پیڈیا کے مطابق عمر خیام (Omar Khayyam) فارسی ریاضی دان و ماہرِ فلکیات اور شاعر، 18 مئی 1048ء کو نیشا پور، ایران میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’ابوالفتح عمر خیام بن ابراہیم نیشا پوری‘‘ ہے۔ علمِ ہیئت اور علمِ ریاضی کے بہت بڑے فاضل تھے۔ ان علوم کے علاوہ شعرو سخن میں بھی شہرت رکھتے تھے۔ ان کے علم وفضل کا اعتراف اہلِ ایران سے بڑھ کر اہلِ یورپ نے کیا۔
ریاضی کے میدان میں اولین دریافتوں نے ان کو تاریخ میں مشہور کیا۔ 25 سال کی عمر میں ریاضی میں اپنی پہلی دریافت کی۔کیلنڈر کو ہم وار کرنے کے لیے ملک شاہ کے قایم کردہ ایک خصوصی کمیشن کی سربراہی کی۔
ان کی قیادت میں تیار کیا گیا کیلنڈر سب سے زیادہ درست ہے۔ یہ 5000 سالوں میں ایک دن کی غلطی دیتا ہے۔ جدید، گریگورین کیلنڈر، ایک دن کی خرابی 3333 سال تک چلے گی۔ اس طرح تازہ ترین کیلنڈر ’’خیام کیلنڈر‘‘ سے کم درست ہے۔