ملگری استاذان کبل کی سالانہ تقریب کی روداد

Blogger Noor Muhammad Kanju

کسی بھی قوم کی تعمیر میں اساتذہ کرام کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انھیں بہ جا طور پر ’’معمارانِ قوم‘‘ کہا جاتا ہے ۔ یہ وہ طبقہ ہے، جو نہ صرف علم کی روشنی پھیلاتا ہے، بل کہ نئی نسلوں کی کردار سازی میں بھی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ تاہم، اس […]

شخصیات کی سیاست اور اصولوں کا جنازہ

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

پاکستان کا سیاسی منظرنامہ اب نظریات کا میدان نہیں رہا، یہ شخصیات کے گرد گھومتے تنازعات کا ایک ہنگامہ بن چکا ہے، جہاں اُصول، اخلاق اور استدلال کی کوئی مستقل بنیاد باقی نہیں رہی۔ ہر جماعت اپنی پسندیدہ شخصیت کو حق اور اپنے مخالف کو باطل قرار دینے میں اس قدر آگے جا چکی ہے […]

انصاف کی جنگ، جو ہر بار غریب ہی ہارتا ہے

Blogger Sami Khan Torwali

فروری 2021ء کو اسلام آباد جی الیون کے اشارے پر کشمالہ طارق کے صاحب زادے کی تیز رفتار لیکسس نے سگنل توڑ کر مہران میں سوار چار غریب نوجوانوں کی زندگی کا چراغ اس بے رحمی سے گل کیا کہ لمحوں میں چار گھر اجڑ گئے۔ گاڑی کے سامنے پڑی لاش نے فرار کا راستہ […]

ہائیڈرو پاؤر منصوبے اور کھوکھلے وعدے

Blogger Zubair Torwali

پچھلے روز ایک ویڈیو نظر نواز ہوئی، جو گذشتہ دو ہفتوں سے جاری دوبیر کوہستان کے عوام کے دھرنے کی ہے۔ دراصل دھرنا اُن وعدوں کی تکمیل کے لیے دیا جا رہا ہے، جو منصوبے کی تعمیر کے دوران میں کیے گئے تھے۔کئی دہائیوں سے پاکستان میں ہائیڈرو پاؤر منصوبوں کو ’’ترقی کے انجن‘‘ کے […]

ضلع ملاکنڈ، انتظامیہ کی غفلت اور عوام کی بے بسی

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Malakand

اسلامی ریاست میں آباد ہر غریب، مظلوم اور مفلوک الحال سمیت ہر شہری کی حفاظت اور کفالت ریاست کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔ اسی طرح ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا حکومتِ وقت کی اسلامی، قانونی اور آئینی ذمے داری ہے۔ کیوں کہ اسلامی ریاست میں انسانی جان کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی […]

سسٹم جب بجانے پر آتا ہے، تو ……!

Blogger Hilal Danish

مشہور لکھاری عزیز بن عزیز بشیر بھائی نے آج سے تین برس قبل ایک جملہ کہا تھا، ایک ایسا جملہ جو شاید اُس وقت بہتوں کو مبالغہ لگا ہو، مگر وقت نے اُسے حرفِ آخر ثابت کر دیا۔ دراصل انھوں نے کہا تھا: ’’سسٹم جب بجانے پر آتا ہے، پھر بجا کر ہی چھوڑتا ہے […]

زلزلے کا فکری و سائنسی مطالعہ

Blogger Sajid Aman

معلوم تاریخ کے مطالعے کے بعد ایک اندازہ لگایا گیا ہے کہ اب تک آنے والے زلزلے 8 کروڑ انسانوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔ اس سے زلزلوں کی ہلاکت خیزی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، جب کہ مالی نقصانات کو اعداد میں بیان کرنا ممکن نہیں۔اب زلزلے انسان کے لیے ہمیشہ خطرات اور پریشانیوں کا […]

گندھارا کی روداد

Blogger Doctor Rafi Ullah Swat

جنوبی ایشیا کے تاریخی طور پر مشہور ثقافتی خطوں میں سے ایک خطہ گندھارا کے نام سے مشہور ہے۔ گندھارا بہ یک وقت ایک ایسی متنوع شناخت کو جنم دیتا ہے، جو جغرافیائی، تاریخی، فنی اور مذہبی پہلوؤں پر محیط ہے۔ یہ تمام پہلو مل کر ایک ایسی دل چسپ داستان کی غمازی کرتے ہیں، […]

کردار کا زوال

Blogger Hilal Danish

گذشتہ دنوں قومی اسمبلی میں ایسا سین چلا کہ چند لمحوں کے لیے لگا شاید کوئی گیم شو چل رہا ہے۔ بس حکمتِ عملی کی جگہ سب نے ’’میرے ہیں، میرے ہیں!‘‘ کا بٹن دبا دیا۔در اصل ہوا کچھ یوں کہ اسپیکر نے اسمبلی میں چند نوٹ لہرا کر پوچھا: ’’بھائیو! یہ کس کے پیسے […]

معاشرے کی فکری تقسیم کا تجزیہ

Blogger Noor Muhammad Kanju

آج کا پاکستان ایک عجیب فکری اور جذباتی تقسیم کا منظر پیش کر رہا ہے۔ یہ تقسیم محض سیاسی یا نظریاتی نہیں رہی، بل کہ ہماری سماجی رگوں میں زہر کی طرح سرایت کرچکی ہے۔ قوم اس وقت دو انتہاؤں پر کھڑی دکھائی دیتی ہے، جہاں ہر معاملے کو صرف سفید یا سیاہ رنگ میں […]

اختلاف اور دشمنی میں تمیز فرمائیں

Blogger Advocate Muhammad Riaz

پاکستان کی سیاسی تاریخ ہمیشہ سے طاقت کی کش مہ کش، ریاستی اداروں کے اندرونی توازن اور سیاسی جماعتوں کے باہمی اختلافات سے عبارت رہی ہے۔آج حالات اس نہج تک پہنچ چکے کہ ملکی سیاست ایک ایسے اضطراب میں ہے، جو قومی استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایسے وقت میں سیاسی سنجیدگی […]

رحلت ایک جفا کش کی……!

Blogger Fazal Maula Zahid Swat

آج کل ہم سوشل میڈیا سے کچھ فاصلے پر رہنے لگے ہیں۔ ڈاکٹر بھی یہی کہتے ہیں اور میرا دایاں ہاتھ بھی، جس کا درد بار بار یہ یاد دلاتا ہے کہ زندگی کی بقا کے لیے اس غیر ضروری مصروفیت کو کم کرنا ہی بہتر ہے، مگر اسی احتیاط کی وجہ سے اکثر کسی […]

مذہبی بنیاد پرستی کا حقیقی پس منظر

Blogger Sajid Aman

بنیاد پرستی کو کئی دفعہ اسلام سے نتھی کیا جاتا ہے، جو تاریخی طور پر غلط ہے۔ اگر ہم بنیاد پرستی کی تشریح سے پہلے تاریخ میں اس کے احیا پر بات کریں، تو بنیاد پرستی کی تحریک یا نظریے کو 19ویں صدی کے اواخر اور 20ویں صدی کے اوائل میں قدامت پسند مسیحیوں یعنی […]

ایمان مزاری جیسا ایمان کہاں سے لائیں؟

Blogger Sami Khan Torwali

پاکستان کا معاشرتی ڈھانچا ہمیشہ سے تضادات کا ایک ایسا جنگل رہا ہے، جہاں طاقت ور اور کم زور کے درمیان فاصلہ صرف طبقاتی نہیں، بل کہ ذہنی، معاشی اور ادارہ جاتی تقسیم کا بھی مرہونِ منت ہے۔ اس معاشرے میں اشرافیہ کے لیے قوانین، مراعات اور زندگی کے اصول کچھ اور ہوتے ہیں، جب […]

بے مقصدیت کا سیلاب اور ہماری ذمے داریاں

Blogger Doctor Ubaid Ullah

انسان کی زندگی خیر و شر، نیکی و بدی، تقوا و نفس اور ایمان و آزمایش کے امتزاج سے بنتی ہے۔ اسلام، فرد کی اصلاح اور معاشرتی پاکیزگی دونوں پر زور دیتا ہے۔ کیوں کہ انسان کے اعمال صرف اُس کی ذات تک محدود نہیں رہتے، بل کہ اُن (اعمال ) کے اثرات پورے معاشرے […]

کیا ہم بابا غوری کو بھول گئے؟

Blogger Hilal Danish

سوشل میڈیا کی اس تیزرفتار اور بے رحم دنیا میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں، جو صرف ایک شناخت نہیں رہتے، ایک عہد کی علامت بن جاتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے ڈیجیٹل محاذ پر نذیر احمد غوری المعروف بابا غوری بھی ایسا ہی ایک نام ہے، ایک ایسا چراغ، جس نے تنِ تنہا اندھیروں […]

ضلع ملاکنڈ کی گھریلو صنعتیں

Blogger Zahir Shah Nigar

2023ء کی مردم شماری کے مطابق ضلع ملاکنڈ کی کل آبادی 8 لاکھ 26 ہزار 250 نفوس پر مشتمل ہے۔ ضلع میں 28 یونین کونسلیں اور تقریباً 80 دیہات ہیں۔ کچھ چھوٹے قصبات، مثلاً: بٹ خیلہ، درگئی، سخاکوٹ، تھانہ، طوطہ کان، آگرہ اور کوٹ کے علاوہ باقی آبادی عموماً دیہات میں آباد ہے۔30 تا 40 […]

پاکستانی جامعات، سویڈن ہی سے سبق لیں

Blogger Khwaja Naveed

سویڈن میں طلبہ کو صرف ’’تعلیمی خدمت کے مستفیدین‘‘ نہیں سمجھا جاتا، بل کہ انھیں اعلا تعلیم کے نظام میں باقاعدہ اور بڑے ذمہ دار اسٹیک ہولڈر کی حیثیت حاصل ہے۔ قانوناً طلبہ کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ اہم فیصلہ ساز اور مشاورتی مجالس میں نمایندگی رکھیں، یونیورسٹی کی مجلسِ ادارہ (بورڈ) […]

صحت نظام کا مشاہداتی جائزہ

Blogger Sami Khan Torwali

ہم اپنی بات کو مدلل انداز سے سامنے رکھنے کے لیے اسلام آباد کے پمز (PIMS, Pakistan Institute of Medical Sciences) ہسپتال کی مثال رکھنے جا رہے ہیں، جو پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا سرکاری علاج گاہی ادارہ ہے۔ یہاں نہ صرف مقامی شہریوں کا رش ہوتا ہے، بل کہ آزاد کشمیر، […]