نیٹ میٹرنگ، آئی پی پیز اور معاشی ناانصافی

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana, Baizai

اسلامی فلاحی ریاست کی ذمے داری عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے، جو ریاست حاکمِ وقت کے ذریعے عوام کو فراہم کرتی ہے۔ کوئی بھی حکم ران جو ان بنیادی سہولیات کو عوام تک پہنچانے میں کام یاب ہوتا ہے، تو یقینی طور پر ایسے ریاستی حکم رانوں کو ریاست کا مثالی […]

نرگسیت کا نفسیاتی اور سماجی منظرنامہ

Blogger Fazal Manan Bazda

نرگسیت کا لفظ یونانی افسانے کے ایک کردار ’’نارسس‘‘ (Narcissus) سے ماخوذ ہے۔ نارسس حسن و جمال کا پیکر تھا اور وہ حسن اور خوب صورتی کا ضرب المثل تھا۔ اُس نے جب پہلی مرتبہ صاف و شفاف پانی میں اپنا عکس دیکھا، تو وہ اپنے حسن پر فریفتہ ہوگیا۔ اپنی خوب صورتی کے سحر […]

بورڈ آف پیس: انسانی بحران یا عالمی مفادات؟

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Baizai

فلسطین اور کشمیر کا تنازع طویل عرصہ سے عالمی سیاست کا موضوع بنا ہوا ہے۔ گذشتہ ڈھائی سالوں سے اسرائیل کی بربریت، تشدد، بمباری اور ظلم و ستم نے فلسطینیوں کو اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے کہ تاریخ میں جس کی مثال نہیں ملتی۔ امریکہ کی اشیرباد اور پشت پناہی سے نتین یاہو نے […]

وفاق، وسائل اور ناانصافی

Blogger Fazal Manan Bazda

پاکستان کے قیام کا تصور تھا کہ ہر صوبہ برابری کی بنیاد پر فیڈریشن کا حصہ ہوگا اور وفاق کا مرکزی ڈھانچا انصاف پر مبنی ہوگا، جہاں کسی ایک صوبے کو دوسرے صوبے پر اجارہ داری حاصل نہیں ہوگی۔تاریخ کی طویل مسافت اور روزمرہ کی تلخ حقیقتوں نے یہ واضح کر دیا کہ یہ تصور […]

حالیہ شدید سیاسی بحران کا جائزہ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Baizai, Malakand

پاکستان میں آئین کی حکم رانی ہے، نہ قانون کی…… بل کہ یہاں صرف جنگل کا قانون رائجہے۔ یہاں قانون نہیں، بل کہ خوف اور طاقت بولتے ہیں۔ یہاں جس کے ہاتھ میں لاٹھی ہوتی ہے، بھینس بھی اُسی کی ہوتی ہے۔ بعض دانش مند سمجھتے ہیں کہ عقل کا تقاضا یہی ہے کہ بھینس […]

ہندوستان: داخلی تناو اور خارجی حکمت عملی کا جائزہ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Baizai

توار کی شام 6 بج کر 40 منٹ پر اسٹریلوی شہر سڈنی کے ساحلی مقام بونڈئی پر ’’حنوکا‘‘ یا ’’ہنوکا‘‘ مذہبی تہوار منانے والے یہودیوں پر دو حملہ آور باپ بیٹے، ساجد اور نوید، کی اندھا دھند فائرنگ سے 16 افراد ہلاک اور 40کے قریب زخمی ہوئے۔حملے کی خبر سامنے آتے ہی اسرائیل اور ہندوستان […]

رقص کی تاریخ سے اتنڑ کے تنازع تک

Blogger Fazal Manan Bazda

قدیم اقوام میں کوئی ایسی قوم نہیں ملتی، جو رقص کی عادی نہ ہو۔ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ جسمانی حرکات اور رقص فطرتاً اُن لوگوں میں پیدا ہوتی ہیں، جو کسی شدید مسرت یا انبساط سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاریخ سے نہایت قدیم زمانے میں مختلف قوموں کے نزدیک رقص کے شیوع کا […]

ضلع ملاکنڈ، انتظامیہ کی غفلت اور عوام کی بے بسی

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana Malakand

اسلامی ریاست میں آباد ہر غریب، مظلوم اور مفلوک الحال سمیت ہر شہری کی حفاظت اور کفالت ریاست کی ذمے داریوں میں شامل ہے۔ اسی طرح ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا حکومتِ وقت کی اسلامی، قانونی اور آئینی ذمے داری ہے۔ کیوں کہ اسلامی ریاست میں انسانی جان کی حفاظت اور انصاف کی فراہمی […]

سیرت حضرت خالد بن ولیدؓ

Blogger Fazal Manan Bazda, Thana

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی پیدایش کے بارے میں کوئی یقینی تاریخ موجود نہیں، تاہم اندازاً بیان کیا جاتا ہے کہ وہ، ولید بن مغیرہ رضی اللہ عنہ کے ہاں زمانۂ جاہلیت میں 28 یا 22 قبل از ہجری، قریش کے ایک ممتاز قبیلے بنو مخزوم میں پیدا ہوئے۔ نام خالد، کنیت […]

امریکہ بھارت معاہدہ: خطے کی نئی گیم

Blogger Fazal Manan Bazda

بھارت اور امریکہ کا دس سالہ دفاعی معاہدے کا فریم ورک آخرِکار دفاعی شراکت داری کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ کیوں کہ یہ سلسلہ کل یا پرسوں کا نہیں، بل کہ حقیقت میں پہلی بار 28 جون 2005ء کو بھارتی وزیرِ دفاع پرنب مکھرجی اور امریکی سیکرٹری دفاع […]

حضرت سعد بن ابی وقاصؓ

Blogger Fazal Manan Bazda

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اسلام کے عظیم سپہ سالار اور اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں سے تھے۔فارس (ایران) فتح کرنے والے سعد بن ابی وقاص کی کنیت ’’ابو اسحاق‘‘ تھی ا ور زمانۂ جاہلیت و اسلام دونوں میں آپ رضی اللہ عنہ کا نام سعد ہی […]

فتح اُندلس کا تحقیقی مطالعہ

Blogger Fazal Manan Bazda

اُندلس ایک جزیرہ نما ملک ہے، جسے عرب اختصار کے باعث ’’الجزیرہ‘‘ کہا کرتے تھے، ورنہ اس کا پورا نام ’’الجزیرہ شبہ‘‘ تھا۔اندلس کے تینوں اطراف میں سمندر پھیلے ہوئے ہیں۔ مشرق میں بحرِ روم، جسے بحرِ متوسط، بحرِ شان یا بحرِ مشرق بھی کہا جاتا ہے، مغرب میں بحرِ اوقیانوس جسے بحرِ محیط، بحرِ […]

ٹرمپ کا امن منصوبہ، غزہ کا نیا امتحان

Blogger Fazal Manan Bazda of Thana

امریکہ، اسرائیل، عرب ممالک، قطر، پاکستان اور دیگر اسلامی ملکوں نے مشترکہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ 20 نِکاتی امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔ اس معاہدے کی دلیل میں یہ نقطہ قابلِ توجہ ہے کہ اسرائیل کے لیے کوئی سخت شرط وضع نہیں کی گئی […]

خلیجی سلامتی کا ’’نیا بحران‘‘

Blogger Fazal Manan Bazda

اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کے مابین ہونے والے ’’ابراہیمی معاہدے ‘‘ کی پانچویں سال گرہ کے موقع پر اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے مذاکرات کاروں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں مذاکرات کار تو محفوظ رہے، مگر اُن کے محافظین اور قطر کے بعض سرکاری افسر شہید ہوگئے۔ یہ حملہ […]

سانحہ بلوچستان، باتیں جو میڈیا میں نہ آئیں

Blogger Fazal Manan Bazda

چند دن پہلے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ’’سنجیدی ڈیگاری مارگٹ‘‘ میں غیرت کے نام پر قتل کیے گئے مرد اور عورت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔وائرل ویڈیو میں دعوا کیا گیا تھا کہ بہ ظاہر دونوں پر پسند کی شادی کا الزام تھا۔ قتل ہونے والی عورت کا نام ’’شیتل‘‘ […]

نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی گھاٹے کا سودا

Blogger Fazal Manan Bazda

سردی میں گرم اور گرمی میں سرد کمروں میں بیٹھ کر بے مقصد منصوبے اور بے فائدہ پالیسیاں بنانا پاکستان جیسی ریاست میں بالکل انوکھی بات نہیں۔ منصوبے اور پالیسیاں بناتے وقت عوام کو ایسے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں کہ سننے والوں کا دل مچلنے لگتا ہے کہ کب منصوبے کا آغاز ہوگا اور […]

مزارِ شیخ ملی اور انتظامیہ کی ذمے داری

Blogger Fazal Manan Bazda

ملک شیخ آدم ملی یوسف زئی عالم فاضل مشاہیر میں سے ایک تھے، جو یوسف زئی کے مشہورملک، ملک احمد خان بابا کے ہم عصر اور اُن کے رفقائے کار میں سے تھے۔ پختونخوا پر قبضہ کے بعد بڑا سوال یہ تھا کہ مقبوضہ علاقوں کویوسف زئی اقوام میں کیسے تقسیم کیاجائے اور یہ کام […]

فارم 47 کی پیداوار جمہوریت

Blogger Fazal Manan Bazda

جو لیڈر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، اُن کا اگر بہ غور جائزہ لیا جائے، تو معلوم ہوگا کہ سب نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے۔ اکثر سوال اُٹھتا ہے کہ ہماری جمہوریت ہے کیا؟ تو اس کا سادہ سا جواب ہے کہ پاکستانی جمہوریت کسی طور جمہوری اور عوامی جد و […]

چھانگا مانگا، کچے پکے کے ڈاکو اور بے بس عوام

Blogger Fazal Manan Bazda

پاکستان اور خاص کر صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو پنجاب میں’’چھانگا مانگا‘‘ کے بارے میں اُ س وقت معلوم ہوا، جب سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی۔ عدم اعتماد پر رائے شماری سے پہلے میاں محمدنواز شریف نے ممبرانِ قومی اسمبلی کو’’چھانگا […]

منصف خود انصاف کے طلب گار

Blogger Fazal Manan Bazda of Thana

اعلا عدلیہ (سپریم کورٹ) ریاستِ پاکستان کا ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے، لیکن اس ریاستی ادارے کا کردار ہمیشہ سے متنازع رہا ہے۔ ہر بار جب کسی مردِ  آہن نے آئین توڑا، تو عدالتی توثیق کے بدلے عدلیہ کو پی سی اُو ججوں کا شرم ناک اعزاز ملا۔ عدلیہ میں ایجنسیوں اور سیاست میں […]

مقتدر حلقے عمران خان کی نااہلی کے درپے

Blogger Fazal Manan Bazda

پاکستان میں سیاسی پارٹیاں جمہوریت کا رونا ہر وقت روتی پائی جاتی ہیں۔ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘، ’’خلائی مخلوق پر ووٹ کی چوری کا الزام‘‘ و و علیٰ ہذا القیاس، مگر ہمارے ہاں کسی بھی سیاسی پارٹی میں جمہوریت ہے، نہ ووٹ کو عزت ہی دی جاتی ہے۔ خلائی مخلوق سے تو دوستیاں بڑھانے کو […]