سوات موٹر وے، سرتور فقیر اور چرچل پکٹ

Blogger Khalid Hussain Borewala Punjab

اچھی اور صاف ستھری سڑکیں فاصلوں کو سمیٹ کر خوش گوار بنا دیتی ہیں۔ راولپنڈی سے مینگورہ شریف تک جانے کے لیے ویگن پر 7 سے 8 گھنٹے تک کا تھکا دینے والا سفر درکار ہوتا تھا۔ جو اَب سوات موٹر وے بننے سے سمٹ کر 4 گھنٹے تک محیط ہو کر رہ گیا ہے۔ […]

حضرت موسیٰ اور حضرت شعیبؑ کے واقعے پر ایک نظر

Blogger Abu Jaun Raza

حضرت موسیٰ علیہ السلام جب خوف کے عالم میں مدین کی طرف نکلے، کچھ وقت بعد جب مدین کے قریب پہنچے، تو دیکھا کہ ایک کنویں کے پاس کچھ چرواہے جمع ہیں، جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں۔ دو لڑکیاں اپنے جانور لیے الگ سے انتظار میں کھڑی ہیں۔وَ لَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدْیَنَ […]

کبھی خواب نہ دیکھنا (بیس ویں قسط)

Blogger Riaz Masood

لیکن مَیں نے اس کی بالکل پروا نہیں کی۔ مجھے والی صاحب کے الفاظ یاد تھے۔ انھوں نے یقین دہانی کی تھی کہ اگر مجھے کوئی مسئلہ درپیش ہو، تو میں ذاتی طور پر ان کے پاس جا سکتا ہوں۔ پہلے چار پانچ مہینے جیسے ایک دن کی طرح گزر گئے۔ ہم نے ریاست کے […]

نیم زاد (تبصرہ)

Blogger Mehran Kkhan

مَیں کتابیں پڑھنا پسند کرتا ہوں، لیکن کسی کتاب پر لکھنے اور تبصرہ کرنے کا مَیں ہرگز قائل نہیں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی کتاب پر کچھ لکھنے سے ہم اس کے لفظوں کو پامال کرکے اس کے تقدس کو پاؤں تلے روند کے اسے ایک طرح سے بے آبرو کر دیتے ہیں۔ کچھ […]

ہنسنا بھی ضروری ہے (فکاہیہ تحریر)

Blogger Rafi Sehrai

ہر انسان کے نصیب میں کمینے دوست ہی کیوں ہوتے ہیں؟ اس پر تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔ مَیں نے اپنے گوڑھے سجن شکیل علوی سے یہی بات پوچھی۔ کہنے لگا، ’’ہاں یار! ٹھیک کہتے ہو۔ کبھی کبھی میں بھی یہی سوچتا ہوں کہ سارے کمینے میرے اردگرد ہی اکٹھے کیوں ہو گئے ہیں؟‘‘ ہمارے […]

اب علم نہیں، معلومات اکھٹی کرنے کا دور ہے

Blogger Rafi Sehrai

ایک دور تھا کہ لڑکوں کے لیے پرائمری پاس کرلینا اُن کے پڑھا لکھا ہونے کی سند سمجھا جاتا تھا، بل کہ پرانے دور کے پرائمری پاس بزرگ اکثر میٹرک پاس نوجوانوں کو مقابلے کا چیلنج دیا کرتے تھے۔ زیادہ تر ریاضی کے مضمون میں یہ چیلنج ہوا کرتا تھا۔ نوجوان اُن کا چیلنج قبول […]

ریاستی ستونوں کی لڑائی کا انجام

Blogger Advocate Muhammad Riaz

اپنے گذشتہ کالم ’’چند تاریخی غلطیاں اور اُن کی تصحیح‘‘ میں یہ بتانے کی کوشش کی کہ آزادی کے 9 سال تک بالواسطہ پاکستان میں تاجِ برطانیہ کا راج رہا اور 23 مارچ 1956ء پاکستان میں آئین نافذ ہونے کے بعد تاجِ برطانیہ کو خدا حافظ کَہ دیا گیا۔ تاجِ برطانیہ کے بعد اُن کے […]

کام یاب اسپورٹس مین جو فلمی دنیا میں بھی نام کماگئے

Amjad Kamal Qureshi

تحریر: امجد کمال قریشی  کھیلوں اور فلموں کا ناتا پرانا ہے۔ اکثر کام یاب اسپورٹس مین ریٹائرمنٹ یا ’’پری میچور ریٹائرمنٹ‘‘ کے بعد اداکار بن جاتے ہیں، مگرسب کام یاب نہیں رہتے۔ اس تحریر میں دنیا بھر سے کچھ چنیدہ نام پیش کیے گئے ہیں، جنھوں نے کام یاب اسپورٹس کیریئر چھوڑ کر اداکاری شروع […]

مولانا فضل الرحمان: پکا سیاسی کھلاڑی

Blogger Rafi Sehrai

قومی اسمبلی اور سینٹ میں آئینی ترمیمی بل پیش نہ کیا جاسکا اور سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوگئے۔ اکیلے مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور مقتدرہ کو شکست دے کر اقتدار کے لیے لیٹ جانے والی بڑی سیاسی پارٹیوں کو قومی غیرت کا بہترین سبق دیا ہے۔ […]

ایڈوکیٹ عطاء اللہ جان، ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

Blogger Sajid Aman

قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔ کبھی وہ بام عروج پر پہنچ جاتی ہیں، تو کھبی تاریخی جبر کا شکار ہوجاتی ہیں۔ یہی تاریخ تخلیق کرتی ہے اور سیکھنے کو ملتا ہے کہ بامِ عروج سے زوال کیسے آیا، یا زوال سے نکل کر عروج پر پہنچ کیسے ہوئی؟ تبھی علامہ […]

کچھ مہر فاؤنڈیشن کے چیئرمین محمد عالم کے بارے میں

Blogger Sajid Aman

ایک پاگل کا ساتھی ہونا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ مہر فاؤنڈیشن کا چیئرمین محمد عالم میرا دوست ہے۔ آپ اِس دوستی کو بلیک میلنگ، ہائی جیکنگ، دھونس دھاندلی یا غنڈا گردی بھی کَہ سکتے ہیں۔ محمد عالم مجھ سے عمر میں کافی کم ہے، مگر مجھے یرغمال بنائے ہوئے ہے اور خود ہر لمحہ سولی […]

پاکستان میں خودکشی کی بڑی وجہ

Blogger Rana Ijaz Hussain Chohan

عدم برداشت، مہنگائی، بدامنی اور حصولِ روزگار میں بے یقینی کی صورتِ حال کے باعث نفسیاتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ دورِ جدید کی سائنسی ایجادات نے بھی سہولیات کے ساتھ ساتھ انسانی معاشرے کو ذہنی تناو، ڈپریشن اور نفسیاتی امراض میں مبتلا کردیا ہے اور تیز ترین حالاتِ زندگی نے انسان کو دُکھ، غم، پریشانی، […]

سحر انگیز شانگلہ

Blogger Zaheer ul Islam Shahaab

’’شانگلہ‘‘ سرسبز پہاڑوں کی آماج گاہ ہے۔ جہاں بھی ہوں، چار سُو پہاڑ نظر آتے ہیں۔ ان کی بہ دولت باہر کی اَن جان، پُر شور اور ہنگامہ خیز دنیا سے ورجینیا وولف کے "A Room of One’s Own” کی سی پراویسی حاصل ہے۔ پہاڑ جہاں زندگی پر طرح طرح سے اثر انداز ہوتے ہیں، […]