15 فروری، موسیٰ جلیل کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق موسیٰ جلیل (Musa Calil) سوویت تاتار شاعر، ڈراما نویس اور صحافی، 15 فروری 1906ء کو روسی سلطنت میں اورنبرگ صوبے کے چھوٹے سے تاتار گاؤں مصطفینہ میں ایک غریب کسان کے گھر پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اورنبرگ کے خسینیہ مدرسہ میں حاصل کی۔ 1931ء میں کازان چلے گئے جہاں اپنے آپ […]

ڈیجیٹل فراڈیے

آج کل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اس قدر عام ہو گیا ہے کہ اَن پڑھ حضرات بھی اپنے پاس نہ صرف ٹچ موبائل یا آئی فون رکھتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ فیس بُک اور واٹس اَپ موجودہ دور میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز بن گئی […]

انگریزی کتاب "Why Men Marry Bitches” (تبصرہ)

مجھے کتاب "Why Men Marry Bitches” سے بہت سے اعتراضات ہیں۔ مَیں دوسروں کے پیچھے بھاگنے یا انھیں اپنے پیچھے دوڑنے پر مجبور کرنے والے فارمولے پر بالکل یقین نہیں رکھتی۔ اس لیے نہیں کہ یہ اچھی یا بری بات ہے…… بلکہ اس لیے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ مَیں کھراپن (Authenticity) اور […]

ہمارا قومی رویہ

ہمارا قومی رویہ کیا ہے اور دنیا کی دوسری اقوام کا کیا؟ اس کو سمجھنے کے لیے ہم آج تین مثالیں دینا چاہتے ہیں جو حیوانات کی فطرت سے کشید کی گئی ہیں۔ ٭ مینڈک:۔ سپین کے ماہرین نے ایک تجربہ کیا۔ انھوں نے پانی کا ایک ٹب لیا اور اس میں مینڈک کو چھوڑ […]

امجد اسلام امجدؔ، تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

اللہ تعالا نے دنیا بھی کیا چیز بنائی ہے۔ انسان کو مٹی سے پیدا کرکے پھر اسی مٹی میں ملا دیا جاتا ہے۔ لوگ دنیا میں آکر کوئی گم نامی کی زندگی گزار جاتا ہے، تو کوئی اپنا نام پیدا کرجاتا ہے۔ دنیا میں اتنے سٹیج بنے ہوئے ہیں کہ ہر سٹیج کا اداکار اپنے […]

روداد نویسی

’’روداد‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں ماجرا، احوال، کیفیت، واقعہ سرگذشت وغیرہ۔ کسی جلسے یا ادارے وغیرہ کی کارروائی اور تجاویز یا فیصلوں کی پوری کیفیت اور رپورٹ کو بھی ’’روداد‘‘ کہتے ہیں۔ اسے انگریزی زبان میں ’’رپورٹ‘‘ (Report) کہتے ہیں۔ اصطلاح میں اس سے مراد کسی تقریب، میلے، جلسے […]

10 فروری، امجد اسلام امجدؔ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق امجد اسلام امجدؔ (Amjad Islam Amjad) مشہور شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار، 10 فروری 2023ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پید اہوئے۔ 50 سال پر محیط کیریئر میں چالیس سے زائد کتب تصنیف کیں۔ ادبی کام اور ٹی وی […]

مینگورہ، اک شہر بے مثال (آٹھویں قسط)

90ء کی دہائی میں مینگورہ شہر میں جو نسوار تیار کرنے والے مجھے یاد ہیں، ان کے نام بالترتیب ذیل میں دیے جاتے ہیں:٭ امیر علی نسوارو والا نزد بینک سکوائر، مین بازار۔٭ کوہستانے نسوارو والا، کتیڑا مین بازار۔٭ اکبر نسواری، پامیر ہوٹل گلشن چوک۔٭ بریتا نسواری، سہراب خان چوک۔اس لسٹ میں دو دیگر نسوار […]

بچکانا

مولوی نور الحسن نیر کی تالیف شدہ لغت ’’نور اللغات‘‘ کے مطابق لفظ ’’بچکانا‘‘ کے معنی ’’بچوں کے لائق‘‘، ’’چھوٹا سا‘‘ ، ’’کم عمر‘‘، ’’کم سن‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ اس طرح مولوی سید احمد دہلوی کی تالیف شدہ لغت ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ کے مطابق اس کے معنی ’’بچوں کے لائق‘‘، ’’چھوٹا سا حاکم‘‘، ’’کم عمر لڑکا‘‘، […]

صنعتِ سوال و جواب

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

یہ ایک ایسی صنعت ہے جس میں شعر کے اندر ہی سوال کیا جاتا ہے اور پھر شعر ہی میں جواب دیا جاتا ہے۔ مولوی نجم الدین ’’بحر الفصاحت‘‘ کے صفحہ نمبر 202 میں صنعتِ مذکور کے حوالے سے رقم طراز ہیں: ’’یہ صنعت کبھی ایک مصرع میں ادا ہوتی ہے، کبھی ایک بیت میں، […]

ملالہ یوسف زئی اور مبالغے مغالطے

Doctor Sultan e Rome

(نوٹ:۔ 16 ستمبر 2012ء کو www.zamaswat.com اور 28 تا 18 ستمبر 2012ء کو ’’روزنامہ آزادی سوات‘‘ میں شائع شدہ مضمون مدون شدہ شکل میں) بیشتر قارئین جانتے ہیں کہ 25 اگست 2012ء کو ویب سائٹ’’ زما سوات ڈاٹ کام‘‘ پر میرا کالم بعنوان ’’المیۂ سوات اور ایوارڈز‘‘ دو حصوں میں ایک ساتھ شائع ہوا۔ یہ […]

تھری ایڈیٹس

موبائل کی گھنٹی بجی۔ فون اُٹھایا، تودیکھا واٹس ایپ پر کسی نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہوا تھا۔ مَیں نے کھول کر پڑھنا شروع کیا: ’’سر! پہچانا مجھے……؟ مَیں دانش……! وہ جو باسکٹ بال کھیلا کرتا تھا۔‘‘ مَیں نے ذہن پر تھوڑا زور دیا اور دوسرے ہی لمحے ایک کوندا سا لپکا: ’’ہاں، تم مجھے […]

بابائے غزل حمزہ شنواری

حمزہ شنواری دراز قد کے مالک تھے۔ ان کا قد لگ بھگ چھے فٹ تھا۔ اس کے ساتھ ان کی چمپئی رنگت غضب ڈھاتی۔ آخری سانس تک صورت نتھری دکھائی دی۔ ہاتھ پاؤں بھی مضبوط اور لمبے تھے، لیکن بھدے بونڈے نہیں لگتے تھے۔ آنکھیں نسبتاً چھوٹی تھیں، جس سے ان کے زیرک ہونے کے […]

قلعہ وال

میں یہی کوئی گیارہ بارہ سال کا لڑکا تھا۔ ان دنوں ہم ہائی سکول شگئی میں پڑھتے تھے۔ ابھی سنٹرل جیل سیدوشریف کو سکول میں تبدیل کرنے کا عمل جاری تھا۔ ہمیں شگئی تک افسر آباد سے روزانہ کم از کم چھے کلومیٹر آنا جانا پڑتا تھا۔ ہمارے گھر کے برآمدے میں غلہ رکھنے کے […]

جہان آباد بدھا

نہ جانے کیوں مجھے جہان آباد پہنچ کر ایک عجیب سے اطمینان کا احساس ہوتا ہے؟ اس کی ایک وجہ شاید شہر کے ہنگاموں سے دور اس مقام کا پُرفضا ہونا ہے اور دوسری وجہ یہاں پتھر پر کندہ شدہ گوتم بدھ کا ایک بڑا مجسم ہے جو تقریباً 13 سے 14 صدیوں پرانی تاریخ […]

جہانزیب کالج

مینگورہ سیدو روڈ پر واقع جہانزیب کالج کا شمار صرف خیبر پختون خوا ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر کے نامور کالجوں میں ہوتا ہے۔ ریاست سوات کے حکمران میانگل جہان زیب المعروف والی صاحب نے اسے اپنے نام "جہانزیب” سے موسوم کیا تھا۔ اس صوبے میں یہ کالج، اسلامیہ کالج پشاور کے پائے کا تھا […]

حاجی واحد زمان سیٹھی کی یاد میں

گذشتہ روز بعد از افطار میری رضا شاہ سیٹھی صاحب کے ساتھ ان کے بڑے بھائی ممتاز صحافی سلیم سیٹھی (مرحوم) کی زندگی پر اک نشست مقرر تھی۔ وقتِ مقررہ پر اپنے بلڈنگ ڈیزائنر دوست کشور علی کی معیت میں رضا شاہ سیٹھی صاحب کے گھر پہنچا، تو ان کے ساتھ دو گھنٹے کی طویل […]

گندھارا تہذیب

قدیم زمانے میں وادئی سوات مختلف تہذیبوں، ثقافتوں اور مذہبوں کی آماجگاہ رہی ہے۔ یہاں کئی تہذیبیں پلیں پھولیں اور عروج کی منزلیں طے کرکے زوال پذیر ہوئیں۔ کئی مذاہب نے اپنے اثرات یہاں چھوڑے اور کئی اقوام کی بود و باش اور ان کی طرزِ زندگی کے نقوش یہاں اُبھر کر ماند پڑ گئے۔ […]

سواتی مٹھائی کی کہانی، سیف اللہ کی زبانی

مینگورہ شہر کے حاجی بابا چوک اور نشاط چوک کے درمیان چھوٹا سا ایک چوک اور بھی ہے جسے مین بازار چوک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسی چوک میں بچپن سے حلوائی کی ایک چھوٹی سی دکان دیکھتا چلا آرہا ہوں، جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ […]

’’کوربن والے‘‘ اک بھولی بسری پختون روایت

یہ سنہ چھیاسی ستاسی کی بات ہے جب میری عمر بمشکل سات سال ہی ہوتی ہوگی۔ ابھی میری خالہ کی شادی میں دو تین روز باقی تھے کہ ہمارے نانا جان (غلام احد، سابقہ ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول شاہدرہ) ایک بڑی بس لے کر آئے جس میں میری خالہ سمیت گھر کی تمام خواتین اور […]

پیر روخان

پیر روخان (فوٹو: پیر روخان)

پیرروخان کا اصل نام سراج الدین بایزید انصاری تھا۔ ان کا اہلِ خانہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ کانی گرام سے تعلق رکھتا تھا، لیکن ان کے والد نے ہندوستان کے پنجاب سے شادی کی تھی۔ پیرروخان کی بھی وہاں جالندھر میں سنہ 1521ء کو ولادت ہوئی۔ پختونوں میں فکرِ تصوف کو پروان چڑھانے کے لیے […]