وادئی باشو (گلگت بلتستان)

’’باشو‘‘ (جسے بشو بھی کہتے ہیں) ایک وادی ہے، جو پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں واقع ہے۔ یہ وادی 3,600 میٹر (11,800 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے اور اس میں باشو گلیشیر سمیت متعدد گلیشیر ہیں۔وادئی باشو کو پہلی بار برطانوی کوہ پیما ولیم مارٹن کونوے نے 1892ء میں دریافت کیا تھا۔ […]
پھیپڑوں کی خرابی کی عام علامات

قارئین! پھیپڑے ہماری صحت میں ہر لمحہ اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہم کو آکسیجن میں سانس لینے اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے میں مدد کرتے ہیں، ہمارے جسم کے ہر عضو کو سہارا دیتے ہیں…… لیکن جب ہمارے پھیپڑے اچھی طرح سے کام نہیں کرتے ہیں، تو ہمارا پورا جسم اثر محسوس […]
باجوڑ، مولانا عبدالرشید کی خاموش مزاحمت

باجوڑ……!ایک ایسی سرزمین جہاں صبح کی روشنی امن کی اُمید نہیں، بل کہ کسی اور جنازے کی خبر لاتی ہے…… جہاں اذانیں بم دھماکوں کی گونج میں دب چکی ہیں……جہاں ہر محلے میں ایک شہید کی تصویر ہے اور ہر دل میں ایک قبر کا درد۔باجوڑ وہ خطہ ہے، جسے ریاست نے دہائیوں تک جنگی […]
سپریم کورٹ ای فائلنگ نظام

دورِحاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کی بابت جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال جاری ہے، وہیں پر حصولِ انصاف کے سب سے اہم شعبہ یعنی عدلیہ میں بھی آئی ٹی کے تعاون سے اصلاحات لائی جارہی ہیں۔چند سالوں سے عدالتوں میں کیس مینجمنٹ سسٹم اپنایا جاچکا ہے۔ ضلعی عدالتوں، […]
مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کا اخراج

’’میرا نام تاجر ہے۔ مَیں چاہے مر بھی جاؤں، اپنی زمین کسی کو نہیں دے سکتا۔ یہ زمین مجھے میرے باپ سے وراثت میں ملی ہے۔ اگر میں اسے بیچ دوں، تو میرے پوتے اور پڑپوتے کہاں جائیں گے؟ میرے 9 بچے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ پہلے ان کو ذبح کرے، پھر یہ منصوبہ […]
خیبر تا گوادر: امن کا سورج کیسے طلوع ہوگا؟

جمعہ کو باجوڑ میں مولانا خانزیب شہید کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ اگرچہ شرکائے جنازہ کی تعداد لاکھوں میں نہ سہی، تو ہزاروں میں تو ضرور تھی۔ اس موقع پر مقررین کی تقاریر میں غصہ اور مایوسی نمایاں تھی، لیکن افسوس کہ کوئی واضح لائحۂ عمل پیش نہ کیا گیا۔ یوں غم سے نڈھال […]
سیاست کی اصل روح

ہمارے ہاں سیاست کو عام طور پر ’’پیروی‘‘ کا دوسرا نام سمجھا جاتا ہے۔ ایک نعرہ بلند ہوتا ہے، قافلہ چل پڑتا ہے اور پیچھے عقل، تحقیق، تصدیق اور سوال دم توڑ دیتے ہیں…… لیکن درحقیقت، سیاست، پیروی کا نام نہیں سیاست، شعور کی سواری ہے۔ سیاست ایک نظامِ عمل ہے، جس میں ہر قدم […]
پروفیسر ڈاکٹر کامران جلیل

استادِ محترم پروفیسر ڈاکٹر کامران جلیل صاحب کا شمار اُن اساتذہ میں ہوتا ہے، جن کی تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں ہوتی، بل کہ اُن کی شخصیت، طرزِ تدریس اور علم کا انداز دل و دماغ پر نقش چھوڑ جاتا ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد پشاور میں کمسٹری پروفیسر کے طور پر اُن کی […]
جواب الجواب

فاضل دوست کی تحریر ’’جامعات و دینی مدارس (جوابِ آں غزل)‘‘ میں پاکستانی جامعات اور دینی مدارس کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ایک مخصوص زاویۂ نظر اختیار کیا گیا ہے، جس میں مدارس کو طنز و تحقیر کا نشانہ بنایا گیا ہے اور جامعات کے کردار کو یک طرفہ طور پر مثالی بنا کر پیش […]
پاکستان آنا عمران کی اولاد کا حق ہے

انصافی دوستوں کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف، مریم نواز شریف ایسے کئی ناموں کا حوالہ دے کر موروثی سیاست کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔ یہاں تک کہ سیاست میں موروثیت کو گالی بنا دیا گیا، […]
مولانا خانزیب شہید کا جرم

ہم پشتونوں کو کیوں قتل کیا جاتا ہے؟ہمارا وجود خون سے لت پت کیوں ہے؟ہم مسلسل جنازے کیوں اٹھا رہے ہیں؟ہماری عورتوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کون کروا رہا ہے؟ہمارے گھر بسنے سے پہلے کیوں اجڑ جاتے ہیں؟کیوں یہ ریاست ہماری محافظ بننے کے بہ جائے ہمارے سینے چھلنی کرنے والوں کی محافظ […]
تجاوزات آپریشن کا غیر جانب دارانہ تجزیہ
مون سون اور اس سے جڑی بیماریاں

مون سون موسمِ گرما کے اختتام کا وہ آخری جادوئی لمحہ ہوتا ہے، جب گرمی کا زور ٹوٹنے پر ہوتا ہے۔ بارشوں کا سلسلہ اگر ایک طرف ذہنی راحت کا ذریعہ بنتا ہے، تو دوسری طرف وہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے اور کاشت کاری کے لیے یہ ایک نعمت […]
مولانا خانزیب کی شہادت کی وجہ

دنیا کی تاریخ میں مذہبی پیش واؤں کا کردار نمایاں رہا ہے۔ سلطنتوں کا قیام ہو کہ ریاستوں کی بقا و استحکام…… ان راہ نماؤں نے اس میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔اسی طرح طبقۂ صوفیا کا بھی بڑا کردار رہا ہے۔ صوفیا کو عموماً سیاست سے دور سمجھا جاتا ہے، تاہم تاریخ ہمیں […]
اظہار رائے پر پہرہ

اسلام آباد کے ایک جج کی جانب سے 27 یوٹیوب چینل بند کرنے کا حکم دراصل ’’پیکا قانون‘‘ کو تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانے کی خاطر ہتھیار بنانے کی ایک تازہ مثال ہے۔ اگرچہ حکام نے بارہا یقین دہانی کروائی ہے کہ ’’پیکا‘‘ (PECA) کو صحافیوں کو نشانہ بنانے یا اختلافِ رائے کو سنسر کرنے […]
اگیگا کی تحریکیں، دھرنے اور بے نتیجہ احتجاج

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی نمایندہ تنظیم ہے، جو گذشتہ کئی برسوں سے مسلسل احتجاج، دھرنوں اور مطالبات کے سلسلے میں سرگرم رہی ہے۔ ان تحریکوں میں شامل افراد کا تعلق مختلف محکموں سے ہوتا ہے، جن کا ایک ہی مطالبہ ہوتا ہے: معاشی انصاف، بنیادی مراعات اور […]
موسمیاتی تبدیلی، تجاوزات اور دریا کا انتقام

اس وقت دریائے سوات پر تجاوزات قومی سطح پر سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔ روزانہ میڈیا میں کہیں نہ کہیں دریائے سوات کے متعلق کوئی نہ کوئی خبر نظر سے گزرتی ہے…… کبھی تجاوزات کی، تو کبھی سیلابی ریلے سے ہونے والے تباہ کاریوں کی۔میری ذاتی مشاہدے کے مطابق، ہر مون سون سیزن میں یہ […]
جامعات و دینی مدارس (جوابِ آں غزل)

جب بھی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ شائع ہوتی ہے، پاکستان میں یونیورسٹیوں کی زبوں حالی کے حوالے سے ڈسکشن چل پڑتی ہے، جو کہ ایک مُثبت عمل ہے…… لیکن اس درمیان کچھ لوگ، جو یونیورسٹیوں سے کچھ نسبت رکھتے ہیں اور نہ انھیں رینکنگ کے پراسس کا کچھ اندازہ ہی ہوتا ہے ، اپنی لچ […]
اجتماعی بیداری کا نیا باب

قبائلی اضلاع کی فضا ایک بار پھر اضطراب میں ہے۔ وادیِ تیراہ اور شمالی وزیرستان، جو برسوں سے دہشت گردی، فوجی آپریشنز، جبری نقلِ مکانی اور ریاستی بے حسی کا سامنا کرتے چلے آ رہے ہیں، اَب خود امن کی پکار بن کر اُبھر رہے ہیں۔ یہ محض احتجاجی مظاہرے نہیں، بل کہ اجتماعی بیداری […]
وارڈن کی وردی، گرمی میں جلتا ہوا فرض

گرمی کی شدت بڑھ چکی ہے۔ جولائی کی چلچلاتی دھوپ، آسماں سے برستی آگ اور سڑکوں پر تپتے تارکول کا منظر، گویا پورے شہر کو بھٹی میں جھونک چکا ہے۔ ایسے میں عام شہری گھروں یا دفاتر کے اندر کسی ٹھنڈی جگہ کی تلاش میں مصروف ہوتے ہیں۔ بازار کے خریدار بھی جلدی واپسی کی […]
دریائے سوات کا مستقبل (سائنسی نقطۂ نظر)

اگر دیکھا جائے، تو آج کل دریائے سوات میں تجاوزات کا مسئلہ شدت اختیار کرچکا ہے۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بحث میڈیا پر دیکھنے اور پڑھنے کو ملتی ہے…… مگر بدقسمتی سے عوام اس سنگین مسئلے کی اصل حقیقت سے بالکل بے خبر ہیں۔ کوئی بھی شخص اس پر سائنسی بنیادوں پر غور نہیں کرتا، […]