اُنگلی

بجٹ کی آمد کے بعد ہی کچھ من چلوں نے شرارتاً اپنی اپنی فیس بُک پر طنزیہ اور مِزاحیہ جملوں کی بھر مار کردی۔ پہلے تو کچھ ارشد خان کی وال سے پڑھتے ہیں جس میں وہ فرماتے ہیں کہ ایک بندے نے اپنی خواہش کا اظہار ایسے کیا کہ باسمتی چاول ہوں، دیسی گائے […]
سوات کا حالیہ سیاسی منظرنامہ

پاکستان کی سیاست میں جس طرح سے ڈرامائی تبدیلی آئی ہے، ٹھیک اُسی طرح سوات کی سیاست میں بھی کچھ تبدیلیاں آئی ہیں اور باقی آنے والی ہیں۔ 9 مئی کے واقعے سے دو ماہ قبل تحریکِ انصاف کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان نے تحریکِ انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ […]
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

ہمارے کالج دور میں سیاسیات کے ایک پروفیسر صاحب تھے، شہباز صاحب۔ اگر سر زندہ ہیں، تو خدا اُن کو صحت دے…… اور اگر وہ دنیا سے جاچکے ہیں، تو اﷲ اُنھیں غریقِ رحمت کرے۔ کیوں کہ قریب پچھلے 35 سال سے اُن سے رابطہ نہیں ہوپایا۔ پروفیسر شہباز صاحب بائیں بازو کے باغی مزاج […]
خداوندا تیرے یہ ’’پنشنرز‘‘ بندے کہاں جائیں

پنشنرز وہ حضرات ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کا سنہرا دور یعنی جوانی اور پھر ادھیڑ عمری کے بعد بڑھاپا بھی کسی حکومتی محکمے کی نذر کر دیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی زندگی کے 35 سے 40 سنہری اور قیمتی سال محکمے کو دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوتے ہیں، تو دوسرا کوئی بھی کام کرنے […]
پاکستان کا ہمسایہ ممالک سے بار ٹریڈ کا مستحسن فیصلہ

تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق آئی ایم ایف کے بڑھتے مطالبات اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے تنگ آکر حکومت نے گھٹنے نہ ٹیکنے اور ’’پلان بی‘‘ پر عمل کرنے کا اُصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/rafi/ آئی […]
سیاسی پنچھی نئی ڈالیوں پر

دو دن قبل تک اُڑان بھرنے والے سیاسی پنچھیوں کی سنچری مکمل ہوچکی تھی۔ یہ سلسلہ رُکتا نظر نہیں آ رہا۔ سکور ڈبل سنچری کی طرف گام زن ہے۔ چھوٹے بڑے پنچھی (ایم این ایز اور ایم پی ایز) ٹرپل سنچری بھی یقینا کرجائیں گے کہ ہمارے ہاں سیاست کا یہی دستور اور یہی چلن […]
روک سکو تو روک لو، تبدیلی گئی رے!

عمران اسماعیل پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ عمران خان اور ان کے وِژن پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے تھے۔ پی ٹی آئی کو برسرِ اقتدار لانے کی جد و جہد میں اُن کا نمایاں حصہ رہا ہے۔ انھوں نے عمران خان سے محبت کے اظہار میں ایک ترانہ […]
پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پاک فوج کے جرنیلوں کو دھمکیاں دینے، ملک جلانے اور کارکنوں کو تشدد پر اُکسانے کی پاداش میں سابق ایم این اے اور تحریکِ انصاف سوات کے صدر سلیم الرحمان، سابق ایم پی اے اور صدر تحریکِ انصاف ملاکنڈ ڈویژن فضل حکیم خان یوسف زئی، سٹی مئیر مینگورہ شاہد علی خان اور 200 دیگر کارکنوں […]
کیا کسی سے پارٹی چھڑوانا اس کی قانون شکنی کی تلافی ہے؟

نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں حکم ران، سیاسی مخالفین جو اُنھیں ہرانے کی سیاسی قوت رکھتے ہوں، کو سیاست سے باہر کرنے کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ چاہے ریاست کو اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے، اُن کی بلا سے۔ پاکستان میں سیاست کا […]
کالام اُتروڑ سڑک خراب، مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا

موسمِ سرما میں اُتروڑ کے مختلف بالائی علاقوں سے گرم علاقوں کی جانب نقلِ مکانی کرنے اور موسمِ گرما میں پھر واپس آنے والے لوگوں کو کالام اُتروڑ سڑک کی خرابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک سال قبل کالام، اُتروڑ روڈ ایک کلومیٹر تک پانی میں بہہ گئی تھی جس کی […]
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں ریکارڈ کمی

خبر یہ ہے کہ موجودہ مالی سال میں پاکستانیوں کی فی کس آمدنی میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ اَب آپ سوال کریں گے کہ یہ کس طرح ممکن ہے؟ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں رواں سال 15 فی صد اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر کمیشن میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ٹرانسپورٹ […]
یہ ہے ہماری سیاست

پی ٹی آئی کا جو بندہ بھی پکڑا جاتا ہے، وہ رہائی کے فوری بعد پارٹی سے اپنی علاحدگی کا اعلان کردیتا ہے…… تاکہ وہ اور ان کی فیملی پھر کسی مشکل میں نہ پھنس جائیں۔ اِس وقت پی ٹی آئی کے تقریباً تمام قابلِ ذکر لیڈر پارٹی چھوڑ کر توبہ تائب ہو رہے ہیں۔ […]
پی ٹی آئی پر پابندی کا عندیہ، مکافاتِ عمل

9 مئی کے جلاو گھیراو اور بلوے کے واقعات پر وفاقی وزیرِ داخلہ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اس […]
ڈوبتا روایتی میڈیا

کسی بھی کاروبار یا شعبے میں جب ’’نان پروفیشنل‘‘ لوگ داخل ہو جاتے ہیں، تو وہ کاروبار یا شعبہ آہستہ آہستہ زوال کی جانب بڑھنے لگتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ تباہی اُس کا مقدر بن جاتی ہے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ایک دفعہ تباہی کے بعد دوبارہ […]
کنٹرولڈ میڈیا

کیا آج کل مہنگائی پر بات ہوتی ہے، کیا ڈالر کی اونچی اُڑان زیرِ بحث ہے، کٹائی کے موسم میں بھی مہنگا گندم اور پنجاب سے آٹا لانے پر پابندی پر کہیں بات ہورہی ہے، سال ہونے کو آگیا مگر آئی ایم ایف نے پی ڈی ایم سرکار کے ساتھ معاہدے پر دستخط نہیں کیا، […]
چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں

پی ڈی ایم کی حکومت نے بڑی کامیابی کے ساتھ پی ٹی آئی کے ساتھ جاری سیاسی لڑائی کو اداروں اور عمران خان کے درمیان کشیدگی میں بدل دیا۔ اسی دوران میں کچھ ناعاقبت اندیش افراد نے فوجی تنصیبات پر حملے کرکے نہ صرف غیر ذمے داری کا ثبوت دیا، بلکہ جلتی آگ پر تیل […]
پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن دھڑا دھڑ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ نگاروں اور پی ٹی آئی کے خیال میں یہ سب فوج کے ایما پر پارٹی چھوڑ رہے ہیں…… لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں۔ مَیں نہیں سمجھتا کہ اس کے پیچھے فوج ہے۔ پاکستان کے اندرونی اور […]
گرفتاری یا ٹریپ؟

17 مئی بروزِ بدھ اچانک زمان پارک جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا۔ میڈیا ہاؤسز کو بھی ’’مخبری‘‘ کروا دی گئی کہ عمران خان کی رہایش گاہ پر چھاپا مار کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس بات کا بھی ’’اشارہ‘‘ دے دیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ […]
سانحۂ پبلک سکول سنگوٹہ، ذہن میں شیطان گھس گیا تھا، ملزم کا اقبالِ جرم

(خصوصی رپورٹ) سنگوٹہ پبلک سکول میں سکول وین پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار عالم خان نے مجسٹریٹ کے سامنے اقبالِ جرم کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ اُس وقت اُس کے ذہن میں شیطان گھس گیا تھا، جس کی وجہ سے اُس نے فائرنگ کی۔ اِس سے پہلے منگلور پولیس نے سکول وین ڈرائیور حمید […]
جلاو گھیراو مسئلوں کا حل نہیں

اس سے پہلے کہ 9 مئی کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کا ذکر کیا جائے، ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف حکومت کے کہنے پر یا نیب نے خود ’’القادر ٹرسٹ‘‘ کا جو کیس بنایا، دراصل وہ ہے کیا؟ ’’القادر ٹرسٹ‘‘ کے بارے میں مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ […]
عمران خان پر پڑنے والا ہر وار اوچھا کیوں پڑ رہا ہے؟

گذشتہ ہفتے پاکستان ایک نئے اور تلخ تجربے سے گزرا ۔ عمران خان کی گرفتاری پر جو غیر معمولی اور پُرتشدد ردِ عمل سامنے آیا، وہ نہ صرف غیر متوقع تھا بلکہ اُس نے ایک دنیا کو ششدر کردیا۔ اس قدر غصہ اور نفرت کہ لوگوں کے جو ہاتھ لگا، انھوں نے اُسے تباہ و […]