مختلف ممالک میں خواتین کی شادی کی اوسط عمر کتنی ہے؟

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "The World Ranking” کے مطابق پوری دنیا میں ’’نائجر‘‘ (Niger) وہ ملک ہے جہاں اوسطاً 17 سال 2 ماہ کی عمر میں لڑکی کی شادی کردی جاتی ہے۔ وسطی افریقائی ملک ’’کار‘‘ (CAR) اس فہرست میں دوسری پوزیشن پر ہے، جہاں اوسطاً 17 سال 3 ماہ کی عمر میں […]
20 اکتوبر، لیڈیا ماریا چائلڈ کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق لیڈیا ماریا چائلڈ (Lydia Maria Child)، غلامی کے خلاف کام کرنے والی امریکی مصنفہ،20 اکتوبر 1880ء کو میسا چوسٹس، امریکہ میں انتقال کرگئیں۔ 11 فروری 1802ء کو میسا چوسٹس، امریکہ میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم کی طرف اپنے بھائی کی وجہ سے راغب اور متاثر ہوئیں، جو […]
سب سے زیادہ نہانے والی قوم

انسٹاگرام پر فعال اکاؤنٹ "factsweird” کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ نہانے والی قوم برازیلی ہے۔ ہر برازیلی اوسطاً 12گھنٹے بعد یعنی دن میں دو بار نہاتا ہے۔ جب کہ”dailyinfographic.com”میں درج ہے کہ اہلِ برازیل ہر 14 گھنٹے بعد نہاتے ہیں۔ نیز یہ بھی درج ہے کہ اہلِ برازیل کے مقابلے میں باقی […]
مینگورہ، اک شہر بے مثال (آٹھویں قسط)

90ء کی دہائی میں مینگورہ شہر میں جو نسوار تیار کرنے والے مجھے یاد ہیں، ان کے نام بالترتیب ذیل میں دیے جاتے ہیں:٭ امیر علی نسوارو والا نزد بینک سکوائر، مین بازار۔٭ کوہستانے نسوارو والا، کتیڑا مین بازار۔٭ اکبر نسواری، پامیر ہوٹل گلشن چوک۔٭ بریتا نسواری، سہراب خان چوک۔اس لسٹ میں دو دیگر نسوار […]
صنعتِ سوال و جواب

یہ ایک ایسی صنعت ہے جس میں شعر کے اندر ہی سوال کیا جاتا ہے اور پھر شعر ہی میں جواب دیا جاتا ہے۔ مولوی نجم الدین ’’بحر الفصاحت‘‘ کے صفحہ نمبر 202 میں صنعتِ مذکور کے حوالے سے رقم طراز ہیں: ’’یہ صنعت کبھی ایک مصرع میں ادا ہوتی ہے، کبھی ایک بیت میں، […]
تھری ایڈیٹس

موبائل کی گھنٹی بجی۔ فون اُٹھایا، تودیکھا واٹس ایپ پر کسی نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہوا تھا۔ مَیں نے کھول کر پڑھنا شروع کیا: ’’سر! پہچانا مجھے……؟ مَیں دانش……! وہ جو باسکٹ بال کھیلا کرتا تھا۔‘‘ مَیں نے ذہن پر تھوڑا زور دیا اور دوسرے ہی لمحے ایک کوندا سا لپکا: ’’ہاں، تم مجھے […]
جہان آباد بدھا

نہ جانے کیوں مجھے جہان آباد پہنچ کر ایک عجیب سے اطمینان کا احساس ہوتا ہے؟ اس کی ایک وجہ شاید شہر کے ہنگاموں سے دور اس مقام کا پُرفضا ہونا ہے اور دوسری وجہ یہاں پتھر پر کندہ شدہ گوتم بدھ کا ایک بڑا مجسم ہے جو تقریباً 13 سے 14 صدیوں پرانی تاریخ […]
حاجی واحد زمان سیٹھی کی یاد میں

گذشتہ روز بعد از افطار میری رضا شاہ سیٹھی صاحب کے ساتھ ان کے بڑے بھائی ممتاز صحافی سلیم سیٹھی (مرحوم) کی زندگی پر اک نشست مقرر تھی۔ وقتِ مقررہ پر اپنے بلڈنگ ڈیزائنر دوست کشور علی کی معیت میں رضا شاہ سیٹھی صاحب کے گھر پہنچا، تو ان کے ساتھ دو گھنٹے کی طویل […]
سواتی مٹھائی کی کہانی، سیف اللہ کی زبانی

مینگورہ شہر کے حاجی بابا چوک اور نشاط چوک کے درمیان چھوٹا سا ایک چوک اور بھی ہے جسے مین بازار چوک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اسی چوک میں بچپن سے حلوائی کی ایک چھوٹی سی دکان دیکھتا چلا آرہا ہوں، جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ […]
’’کوربن والے‘‘ اک بھولی بسری پختون روایت

یہ سنہ چھیاسی ستاسی کی بات ہے جب میری عمر بمشکل سات سال ہی ہوتی ہوگی۔ ابھی میری خالہ کی شادی میں دو تین روز باقی تھے کہ ہمارے نانا جان (غلام احد، سابقہ ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول شاہدرہ) ایک بڑی بس لے کر آئے جس میں میری خالہ سمیت گھر کی تمام خواتین اور […]
پیر روخان

پیرروخان کا اصل نام سراج الدین بایزید انصاری تھا۔ ان کا اہلِ خانہ جنوبی وزیرستان کے علاقہ کانی گرام سے تعلق رکھتا تھا، لیکن ان کے والد نے ہندوستان کے پنجاب سے شادی کی تھی۔ پیرروخان کی بھی وہاں جالندھر میں سنہ 1521ء کو ولادت ہوئی۔ پختونوں میں فکرِ تصوف کو پروان چڑھانے کے لیے […]