ریاست سوات کا شاہی بینڈ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)میرے خیال میں، مَیں نے ریاستِ سوات کے بہت سے محکموں پر بات کی ہے، لیکن ایک ایسا محکمہ بھی تھا جس کا ذکر کرنا ضروری ہے، اور وہ تھا ’’ریاستی شاہی بینڈ۔‘‘ریاست کا اپنا قومی […]
مولانا خونہ گل (کیملپور مولوی صاحب)

میرے پردادا مولانا عبد الحنان رحمہ اللہ کے تین بیٹے تھے۔ بڑے بیٹے مولانا خونہ گل (رحمہ اللہ) المعروف کیملپور مولوی صاحب، جو میرے سگے دادا تھے۔ دوسرے بیٹے مولانا انظر گل (رحمہ اللہ) المعروف شنگرئی مولوی صاحب اور سب سے چھوٹے بیٹے مولانا سیف الملوک المعروف منگلتان مولوی صاحب تھے۔ آج ذکر صرف مولانا […]
سوات: آل پارٹیز کانفرنس و قومی جرگہ کا اعلامیہ

آل پارٹیز کانفرنس اور قومی جرگہ کے تمام شرکا اِس قرارداد کے ذریعے متفقہ فیصلہ کرتے ہیں کہ٭ سوات کے عوام سوات کی قیمتی اور محدود زمین پر مزید سرکاری پراجیکٹس اور ان کی آڑ میں زمینوں پر سیکشن فور اور قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کرتے۔٭ سوات کے علاقہ نیکپی خیل تحصیلِ کبل میں […]
ریاستِ سوات اور علمائے کرام

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)فضل محمود روخان صاحب کا تحریر کردہ کتابچہ ’’مارتونگ بابا جی‘‘ کو پڑھتے ہوئے مجھے اس بات پر حیرت ہوئی کہ اگرچہ میاں گل عبد الودود (ریاستِ سوات کے بانی المعروف بادشاہ صاحب) پڑھنے لکھنے سے […]
نیکپی خیل کے اکبر خان

یہ سوال ہمارے سامنے ہمیشہ سوال ہی رہے گا کہ ہم اہلِ سوات نے کیا پایا، کیا کھویا؟ تاریخ کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان، ترقی (ترقی معکوس)، تہذیب و تمدن اور برداشت…… الغرض ہر حوالے سے جایزہ لینا ہوگا۔مجھے کہنے دیجیے کہ اگر ہم نے ترقی کی ہے، […]
ریاستِ سوات بہ طورِ سرپرستِ فنونِ لطیفہ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ریاستِ سوات کے قیام سے قبل، وادی میں فنونِ لطیفہ سے وابستگی کے شواہد کم ہی ملتے ہیں۔ یہاں زندگی بقا کی مسلسل جد و جہد میں گزر رہی تھی۔ پڑھنا لکھنا ایک نایاب شوق کی […]
مادری زبانیں کیوں اہم ہیں؟

مادری زبانیں فرد کی شناخت تشکیل دینے، ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور ذہنی و سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ رابطے کرنے، ابلاغ، سیکھنے اور جذبات کے اظہار کو بنیاد فراہم کرتی ہیں، جو ذہنی نشو و نما اور سماجی ہم آہنگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔٭ ثقافتی […]
ریاست سوات کے والی کا ایک معائنہ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)تین سال تک چکیسر میں ہر مہینے تین ہفتے گزارنے کے بعد، 1965ء میں والی صاحب نے مجھے حکم دیا کہ میں اکاخیل، موسیٰ خیل کے علاقے میں تعمیراتی ذمہ داریاں سنبھالوں۔ اس دوران میں بریکوٹ […]
تصدیق اقبال بابو: درد مند معلم، بے بدل ادیب

زندگی کچھ چہرے ہمارے لیے ہمیشہ کے لیے امر کر دیتی ہے۔ وہ لوگ جو اپنی فکر، عمل اور جذبے سے معاشرے میں روشنی بانٹتے ہیں، جو لفظوں کے ذریعے زندگی کی نبض پر ہاتھ رکھتے ہیں اور جو اپنے ہنر سے دوسروں کی سوچ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تصدیق اقبال بابو بھی انھی […]
سید عثمان شاہ لالا

لالا گان خاندان کو سوات میں بڑی عقیدت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ اس کی پہلی وجہ ان کی شرافت اور خوش اخلاقی ہے۔ دوسری وجہ ان کا سید، خاندانی اور نسلی ہونا ہے۔ تیسری وجہ شاہی خاندان سے تعلق اور رشتہ داری ہے۔ جب کہ چھوتی وجہ ان کی خدمات ہیں۔اس […]
سوات کے نام ایک اور اعزاز

سوات کے عبد اللہ نے تائی کوانڈو کے بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے اہلِسوات کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے ’’کمباکس سیونتھ ایشین اوپن تائی کوانڈو چمپئن شپس‘‘ (COMBAXX 7th Asian Open Taekwando Championships) میں سوات کے عبد اللہ نے 63 کے جی مقابلوں میں فائنل […]
سیدو شریف: میرے دنوں کی کچھ دل چسپ شخصیات

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ہم سیدو شریف میں تقریباً نصف صدی تک مقیم رہے۔ ریاست کے دارالحکومت میں اعلا عہدوں پر فائز افراد کے علاوہ، ریاست کے ہر کونے سے لوگ مواقع کی تلاش میں یہاں آئے اور سیدو کے […]
دَ رَسُو پُل

لکڑی اور لوہے کی رسی کی مدد سے بنایا گیا یہ پُل کوکارئی (سوات) کا ہے۔ اس جگہ کی خوب صورتی ہمارے ایک ہم دمِ دیرینہ کے بہ قول ’’اَن بیان ایبل‘‘ (Unbayanable) ہے۔ ہم اسے پشتو میں ’’دَ رَسُو پُل‘‘ کہتے ہیں۔ اسے انگریزی میں "Suspension Bridge” کہتے ہیں۔ اُردو میں شاید اس کے […]
روشن دماغ فضل ہادی

مینگورہ سے مرغزار روڈ یعنی جنتِ ارضی کی جانب جاتے ہوئے قدرت کی بے پناہ فیاضی کی شہادتیں بکھری نظر آتی ہیں۔ اس جنتِ ارضی میں گل بانڈئی اور سپل پانڈئی میں قدرت کی شاعری، آرٹ اور مصوری کا ایک سے ایک بہترین نمونہ دیکھنے کو ملتا ہے۔یہاں سفید موتی کی طرح بہتا ہوا پانی […]
ریاست سوات کی فورسز کا ترقیاتی کاموں میں کردار

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)ریاستِ سوات، جو اندرونی طور پر ایک خود مختار ریاست تھی، دیر اور امب کے ہمسایہ ریاستوں کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مسلح افواج رکھتی تھی۔ داخلی سلامتی اور امن و امان قائم […]
چاٹی قلفہ

90ء کی دہائی میں ہم لڑکوں کا پسندیدہ ترین قلفہ تصویر میں دکھائی دینے والا یہ ’’چاٹی قلفہ‘‘ تھا۔ اِسے اُس وقت ایک طرح سے عیاشی کا سامان سمجھا جاتا تھا۔ اندازہ لگائیں کہ چار آنے ہمیں کھانے کو ملتے تھے اور آٹھ آنے قلفے کی قیمت تھی۔سب سے لذیذ قلفہ کھتیڑا بازار میں غالباً […]
ریاست سوات: تعلیمی سہولیات اور چند ذہین طلبہ

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)میری زندگی میں پہلی بڑی تبدیلی وہ تھی، جب مَیں 1950ء میں، سکول میں داخل ہوا۔ مجھے صبح بہت جلد اُٹھنا پڑتا تھا اور سکول کے لیے تیاری کرنی پڑتی تھی۔ میرا سکول شگئی میں تھا، […]
الحاج قاسم جان (مرحوم)

’’جہاں آپ سڑک پر ہچکولے کھاتے ہوئے جا رہے ہوں اور ایک دم سفر ہم وار ہوجائے، تو سمجھ جائیں کہ ریاستِ سوات کی حدود شروع ہوگئی ہیں۔ والی صاحب نے سوات کو وہ کچھ دیا، جو صوبہ شمال مغربی سرحدی باوجود انگریزی سرکار کی مدد کے کہیں بھی نہ دے سکا۔‘‘قارئین! یہ ایک انگریز […]
ریاست سوات میں سڑکوں کی تعمیر اور دیکھ بھال

(نوٹ:۔ یہ تحریر محترم فضل رازق شہابؔ کی انگریزی یادداشتوں میں سے ایک کا ترجمہ ہے، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)"My back tells me that I have entered Swat State, while driving my car”’’میری پُشت مجھے بتاتی ہے کہ مَیں اپنی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ریاستِ سوات میں داخل ہو چکا ہوں۔‘‘یہ وہ جملہ ہے جو […]
سواتی طلبہ نے چائنیز معمر شخص کی جان بچالی

سوات کے علاقہ غالیگے کے یوسف خان اور سیدو شریف کے محمد رفیع اللہ جواد نے اہلِ سوات کا سر اُس وقت فخر سے بلند کیا، جب چین کے ایک ٹرین سٹیشن پر ایک معمر چینی باشندے کو بروقت طبی امداد دے کر اُس کی جان بچالی۔چین کی ’’گنان میڈیکل یونیورسٹی‘‘ (Gannan Medical University of […]
افغان، پٹھان اور پختون

(قارئینِ کرام! زیرِ نظر تحریر در اصل پشتو زبان میں شائع ہونے والے ماہ نامہ ’’لیکوال‘‘، دسمبر، جنوری 2023ء/ 2024ء میں ڈاکٹر سلطانِ روم کے مضمون ’’افغان، پٹھان اور پختون‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، کامریڈ امجد علی سحابؔ)افغان، پٹھان اور پختون نام ایک مخصوص گروہ یا لوگوں کے لیے بولے اور استعمال کیے جاتے ہیں۔ […]