اساتذہ کی تربیت سے لائسنس تک: پالیسیوں کا تضاد

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور بقا کی بنیاد ہوتی ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے ہاں تعلیمی پالیسیوں میں سنجیدگی کا فقدان اور تجربوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تعلیم کو مسلسل زوال کی طرف دھکیل رہا ہے۔خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت جو گذشتہ ڈیڑھ عشرے سے اقتدار میں ہے، تعلیمی ایمرجنسی کے […]
نظریات کے چراغ اور کارپوریٹ اندھیرا
یہ محض تصویر نہیں…… ایک تاریخ ہے، جد و جہد ہے، نظریات کی کہانی ہے۔تصویر کے دائیں جانب فضل رحمان نونو، درمیان میں عبداللہ یوسف زئی اور ساتھ عبدالعزیز شاہین ایڈوکیٹ (سابقہ محکمۂ تعلیم) نظر آتے ہیں۔ یہ سب مینگورہ شہر کے اصلی باشندے ہیں۔مینگورہ ایک چھوٹے قصبے سے بڑھتے بڑھتے خیبرپختونخوا کا آبادی کے […]
سیاسی و انتظامی تجربات کے بوجھ تلے سسکتا سوات

سوات، جو کبھی ’’مشرق کا سویٹزرلینڈ‘‘ کہلاتا تھا، آج معاشی، سماجی اور انتظامی بحرانوں کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے ۔ یہ وادی محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں، بل کہ ایک تہذیب، ایک تاریخ اور ایک امید کا نام ہے۔ یہاں کے عوام کی اکثریت کا ذریعۂ معاش سیاحت سے وابستہ ہے، مگر افسوس کہ […]
شناخت نہ ہو، تو زندگی کیسی؟

چند روز پہلے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے گفت گو ہو رہی تھی۔ ایک غیر سرکاری ادارے کے اہل کار نے خواجہ سرا برادری کے بارے میں بتایا کہ اگر اُن کا ڈیٹا موجود ہو، تو اُنھیں بھی خصوصی طور پر امدادی پیکیج میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ گاؤں میں پتا چلا کہ […]
انہدامِ خلافت سے قیامِ اسرائیل تک کا سفر

عثمانی خلافت، جو تصوراً دنیا بھر کے مسلمانوں کی آخری خلافت سمجھی جاتی تھی، 1914ء میں پہلی عالمی جنگ میں شامل ہوئی…… لیکن چند سال بعد (1918ء) سرنڈر کرگئی۔ خلافت کا باقاعدہ خاتمہ یکم نومبر 1922ء کو ہوا، مگر فاتح (اتحادی) ممالک یعنی برطانیہ، فرانس وغیرہ نے 1920ء ہی میں ایک معاہدے کے ذریعے خلافتِ […]
عالمِ عرب کی تلاشِ راجیور اور پاکستان

فلم ’’ویلکم‘‘ 2007ء میں تقریباً 32 کروڑ کے بجٹ سے بنی اور دنیا بھر میں 117 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی اور اُس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلموں میں دوسرے نمبر پر رہی۔ 18 سال گزرنے کے باوجود بھی اس فلم کے کئی […]
خیبر پختونخوا میں تعلیمی بحران کی بڑی وجوہات

خیبر پختونخوا اس وقت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ ایک سنگین تعلیمی بحران سے بھی دوچار ہے۔ صوبے میں لگ بھگ 13 لاکھ بچیاں اسکول سے باہر ہیں اور آئین کے آرٹیکل ’’25-اے‘‘ کے تحت اپنے بنیادی تعلیمی حق سے محروم ہیں۔ صوبائی سطح پر بھی ’’خیبر پختونخوا مفت […]
چارباغ کا مستقبل تاب ناک یا بے نور؟

سوات کی انتظامی تقسیم کے حوالے سے یہ بحث شدت اختیار کر چکی ہے کہ وادی کو دو حصوں’’اپر سوات‘‘ اور ’’لوئر سوات‘‘ میں بانٹا جائے ۔ بہ ظاہر یہ فیصلہ محض ایک انتظامی حکمتِ عملی دکھائی دیتا ہے، لیکن درحقیقت اس کے نہایت گہرے اثرات عوامی زندگی، تعلیم، سیاست، سماجی توازن یعنی ہر شعبے […]
سیلاب…… تباہی بھی، امتحان بھی

وہ جمعے کا دن تھا…… یعنی چھٹی کا دن تھا۔ کاروبار ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں ہفتے بیت گئے تھے۔ صبح سے رات تک کی محنت نے بدن توڑ کے رکھ دیا تھا۔ مَیں یوں سویا ہوا تھا، جیسے بے سدھ، ہر شے سے بے نیاز، حتیٰ کہ اس احساس سے بھی […]
انگلینڈ، انرجی ڈرنکس پر پابندی، دیر آید درست آید

(یہ تحریر دراصل انگریزی اخبار "The Guardian” کے ایک تحقیقی مضمون "Why have energy drinks been banned for under-16s in England? The real question is why it wasnt done sooner” کا ترجمہ ہے، جسے ’’پروفیسر دیوی سری دھر‘‘ نے لکھا ہے، مترجم)تقریباً ڈیڑھ برس قبل برطانوی نوجوان ایک نئی جنونیت میں گرفتار تھے۔ یہ تھا […]
ریاستی نظام کا المیہ

پاکستانی ریاستی نظام کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ادارے، جو دراصل عوامی خدمت اور قانون کی حکم رانی کے لیے بنائے گئے تھے، اب سیاسی مداخلت کے شکنجے میں جکڑ چکے ہیں۔ یہ مداخلت اس نہج تک پہنچ گئی ہے کہ ایک گریڈ 18اور ایک گریڈ 19 کا افسر بھی اپنی عزتِ […]
قطر، پاکستان اور عرب دنیا کا امتحان

یہ اب تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود دشمن کا ہر حملہ روکنا ممکن نہیں۔ چاہے آپ کے پاس ڈرون شکن میزائل ہوں، یا ’’آئرن ڈوم‘‘ جیسے دفاعی نظام، کوئی نہ کوئی وار ہمیشہ پھسل کر نکل ہی جاتا ہے۔ البتہ اصل کہانی اس کے بعد شروع ہوتی ہے،کہ آپ نے […]
آزمایشیں اور مشکلات کیوں نہ ہوں……!

آزمایشیں اور مشکلات کیوں نہ ہوں، جب معاشرہ اپنی ذمے داریوں سے غافل ہو، اخلاقیات کو پسِ پشت ڈال دیا جائے اور اجتماعی زندگی بددیانتی، بدانتظامی اور ظلم سے بھر جائے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’اور اُس فتنہ سے بچو، جو تم میں سے صرف ظالموں پر ہی واقع نہ ہوگا…… اور جان لو کہ اللہ […]
سوئے سکردو (قافلۂ ’باقی ماندہ‘ ہم سفراں)

مسافرت کا ولولہ سیاحتوں کا مشغلہجو تم میں کچھ زیادہ ہے، سفر کرو سفر کرواس سفرِ لا حاصل میں ہمارے اگلے ساتھی ہمارے دو عدد پکے پریٹھے، بغیر جوڑ کے اور الگ الگ فقہ جات سے ہو کر بھی باہم جڑ جانے والی دو انتہائیں، دو مشرق مغرب، دو نونہہ سس، دو لڑاکو ہمسائیوں جیسی […]
ٹی ایم اے بحرین کا اصل مسئلہ

ٹی ایم اے بحرین کے لیے کچرے کی ڈمپنگ ایک مستقل دردِ سر بن چکی ہے۔ جس معاہدے کے تحت ڈمپنگ پوائنٹ قائم کیا گیا تھا، وہ عوامی مطالبات یا شور شرابے کے بعد منسوخ کر دیا گیا…… اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا، بل کہ ہر بار ایسا ہی ہوتا ہے۔ عوامی رائے […]
تبدیلی سرکار کا منھ چڑاتا اسکول

سال 2012ء میں خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم کے شعبے کے لیے 22 ارب 15 کروڑ روپے مختص کیے۔ اُن میں سے 17 ارب 9 کروڑ روپے بنیادی و ثانوی تعلیم کے لیے اور 5 ارب 6 کروڑ روپے اعلا تعلیم کے لیے رکھے گئے۔ یہ بجٹ محض اسکولوں کی نئی عمارتوں یا مرمت تک […]
’’تہذیب کی کہانی‘‘ (مختصر ترین خلاصہ)

تلخیص نگار: مظہر چوہدری ’’تہذیب کی کہانی‘‘ (The Story of Civilization) ’’ول ڈیورنٹ‘‘ (Will Durant) اور اُن کی بیوی ’’ایریل ڈیورنٹ‘‘ (Ariel Durant) کی لکھی ہوئی 11 جلدوں پر مشتمل ایک مشہور کتابی سیریز ہے۔یہ سیریز مشرقی اور مغربی دونوں تہذیبوں کی تاریخ کا احاطہ کرتی ہے۔ ان سطور کے ذریعے ہر جلد کا مختصر […]
’’بائبل اور مسیحیت‘‘، مرزا جہلمی کے موقف کا جائزہ

قرآنِ مجید، اللہ تعالیٰ کا آخری کلام ہے۔ اس کی تمام آیات اُسی حالت میں ہم تک پہنچی ہیں، جس حالت میں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر نازل ہوئی تھیں۔ یہی ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ اس یقین کے بغیر کوئی شخص مومن نہیں رہ سکتا اور نہ […]
بدلتی ہوئی عالمی صورتِ حال

ملیحہ لودھی (امریکہ، برطانیہ اور اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر) کا روزنامہ ڈان میں 8 ستمبر 2025ء کو شائع شدہ کالم "Shifting Global Dynamics” کا ترجمہ۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا حالیہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا، جب دنیا بڑے جغرافیائی و سیاسی ہلچل کے دور سے گزر رہی ہے۔ […]
ترقی تقسیم نہیں، اختیار میں ہے

ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ زندگی کے تقریباً تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اسے یا تو ناگزیر سمجھ لیا ہے، یا مان لیا ہے…… اور اب اس بحث میں مصروف ہیں کہ کون سا ایریا اپر سوات […]
ڈوبتا پاکستان، جاگتی حقیقت

سائنس کہتی ہے کہ ’’پانی کا ہونا زندگی ہے اور نہ ہونا موت……! ‘‘لیکن اگر یہی پانی سیلاب کی صورت اختیار کرلے، تو دنیا کے لیے تباہی کا سبب بن جاتا ہے۔ سیلاب انسانی بستیوں کو روندتے ہوئے صفحۂ ہستی سے مٹا دیتے ہیں، انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں، مال مویشی، فصلات […]