17 ستمبر، الطاف حسین کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق الطاف حسین (Altaf Hussain) پاکستانی سیاست دان، 17 ستمبر 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ سیاسی جماعت ’’متحدہ قومی موومنٹ (لندن گروپ)‘‘ کے بانی و قاید ہیں۔ ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ دادا مولانا مفتی رمضان حسین آگرہ یوپی کے مفتی اور جید عالمِ دین تھے ۔ والد برطانوی […]
نبی اور رسول کا فرق

نبی کا لغوی مطلب خبر دینے والا ہے اور اصطلاح میں اس سے ایسی ہستی مراد ہے جو اللہ سے موصول ہونے والی خبریں انسانوں تک پہنچائے۔ نبی اور رسول عام طور پرتو ایک دوسرے کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن میں مذکور ہے: ’’لانفرق بین احد من رسلہ۔‘‘ (ترجمہ) […]
سیدھا سادھا

’’سیدھا سادھا‘‘ (ہندی، اسمِ صفت، مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’سیدھا سادہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ رشید حسن خان نے اپنی کتاب ’’اُردو کیسے لکھیں؟ (صحیح اِملا)‘‘، مطبوعہ ’’رابعہ بُک ہاؤس‘‘ کے صفحہ نمبر 117 پر ’’سیدھا سادھا‘‘ رقم کیا ہے۔ اس طرح ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ کے مطابق ’’سیدھا سادھا‘‘ جب کہ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ اور […]
ذمے دار کون؟

طبیعت کی خرابی کے باعث آج کل مصروفیات محدود ہیں۔ حتیٰ کہ لکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے…… لیکن کل کی دو خبریں بم بن کر گریں۔ اس لیے کچھ لکھنے بیٹھ گیا۔ پہلی خبر یہ تھی کہ سیلاب کے ستائے ہوئے پاکستان کے مظلوم عوام کے لیے بجلی چار روپے فی یونٹ مزید مہنگی […]
لگے گی آگ، تو آئیں گے گھر کئی زد میں

2009ء کے حالات سوات کے لوگوں کے لیے بڑا سبق ہیں۔ اُن حالات کے بعد ذہنی امراض میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور اس کی تصدیق آپ سوات کے کسی بھی اچھے ’’سائیکاٹرسٹ‘‘ سے کرسکتے ہیں۔ اُن حالات نے ہمارے ذہن پر جو نقوش چھوڑے ہیں…… وہ کبھی نہیں مٹ سکتے، تاہم ہم اپنی […]