قُوَّتِ لا یَمُوت
عام طور پر مرکب ’’قُوَّتِ لا یَمُوت‘‘ کا تلفظ ’’قُوت لایَمُوت‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔ فرہنگِ آصفیہ اور نوراللغات کے مطابق ’’قوت لایموت’’ (اسمِ مؤنث) کا دُرست تلفظ ’’قُوَّتِ لا یَمُوت‘‘ ہے جب کہ اسے کے معنی ’’اس قدر خوراک جو زندگی قائم رکھنے کے لیے کافی ہو‘‘ کے ہیں۔
جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کو کیسے فروغ دیں؟
جنوبی ایشیا معاشی لحاظ سے دنیا کا کم زور خطہ ہے جس کی علاقائی تجارت، عالمی تجارت کا محض 5 فی صد ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ دائمی عدم اعتماد کی فضا تصور کی جاتی ہے۔ یورپ کی طرح جنوبی ایشیا کے ممالک بھی مشترکہ تہذیب و تمدن، رہن سہن، بود و باش، […]
27 ستمبر، جب طالبان کا کابل پر قبضہ ہوا
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق طالبان نے 27 ستمبر 1996ء کو کابل پر قبضہ کرکے افغانستان کو اسلامی ریاست قرار دیا۔ ویب سائٹ کے مطابق اس موقع پر طالبان کی رہنمائی ’’ملا عمر‘‘ کر رہے تھے۔
اس بے ترتیب میز کے بارے میں جانیے کچھ خاص
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق یہ بے ترتیب سی دکھائی دینے والی میز البرٹ آئن سٹائن (Albert Einstein) کی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اسے آئن سٹائن کے انتقال کے روز کھینچا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آئن سٹائن 18 اپریل 1955ء کو انتقال کرگئے تھے۔
پیاز کاٹتے وقت آنسو روکنے کا ٹوٹکا
پیاز کاٹنے سے نہ صرف خواتین کتراتی ہیں بلکہ مرد حضرات کا بھی یہی حال ہے۔ لیکن اگر آپ چاہیں کہ پیاز کاٹتے وقت آنسو نہ نکلیں، تو جس وقت پیاز کاٹنے جا رہے ہوں، تو چیونگم بھی ساتھ لیتے جائیں۔ پیاز کاٹیں گے اور چیونگم چبائیں گے، تو آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے۔