تقرر

لفظ ’’تقرر‘‘ کی جگہ عام طور پر ’’تقرری‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فاروق چودھری اپنی تالیف شدہ کتاب ’’اُردو آموز‘‘ کے صفحہ نمبر 162 پر اس حوالہ سے لکھتے ہیں: ’’یائے معروف کا اضافہ غلطی ہے۔ اصل لفظ ’’تقرر‘‘ ہے۔‘‘ نوراللغات کے مطابق بھی یہ لفظ ’’تقرر‘‘ ہی ہے۔ البتہ فرہنگِ آصفیہ […]

ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا سودی جال

قرض ایک مرض ہے جسے ہم نے فرض بنا لیا ہے۔ قرض کفایت شعاری کا دشمن ہے۔ بدترین حالات میں بھی قرض دہندہ مقروض کا پیچھا نہیں چھوڑتا۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو قائم ہوئے 77 سال ہوچکے ہیں۔ دونوں جڑواں بین الاقوامی اداروں کا قیام دوسری جنگ عظیم کے خاتمے سے چند […]

حاملہ خواتین کی ایک عام غلط فہمی

ڈان اُردو سروس نے ایک تحقیق چھاپی ہے جس میں حاملہ خواتین کی عام غلط فہمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان میں سے ایک غلط فہمی کچھ یوں ہے: ’’ایسا مانا جاتا ہے کہ دورانِ حمل ماں کو سینے کی جلن کی شکایت کا مطلب یہ ہے کہ بچے کے بہت زیادہ بال ہوں […]

30 اگست، احسن مارہروی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق احسن مارہروی، اُردو زبان کے شاعر 30 اگست 1940ء کو پٹنہ، برطانوی ہند میں انتقال کرگئے۔ 9نومبر 1876ء کو مارہرہ میں پیدا ہوئے۔ 1893ء میں داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی۔ 1895ء میں ماہنامہ ’’گلدستۂ ریاضِ سخن‘‘ جاری کیا۔ 1904ء میں پاکستان کے شہر لاہور آئے اور لالہ سری رام کے […]

دِیے سے یوں دِیا جلتا رہے گا

’’پاک ٹی ہاؤس‘‘ نامی مقبول سوشل میڈیائی صفحہ پر ایک خوبرو خاتون کی تصویر مع خبر نظرسے گزری۔ تصویر بھلی معلوم ہوئی جس میں ایک تیکھے نین نقش والی خاتون کی مہین مسکراہٹ کسی بھی جمالیاتی حس رکھنے والے کی ’’رگِ ذوق‘‘ پھڑکانے کے لیے کافی و شافی ہے۔ اس لیے اس کا جائزہ لیا۔ […]