مچھر بارے وہ حقیقت جو کم لوگ جانتے ہیں
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق مادہ مچھر "Carnivorous” (گوشت خور) ہے یعنی وہ انسانی جسم سے خون چوستی ہے جب کہ نر مچھر "Vegetarian” (سبزی خور) ہے، وہ مختلف پودوں کا رس چوسنے کی شکل میں اپنی خوراک حاصل کرتا ہے۔
قے دست روکنے کا آزمودہ ٹوٹکا
قے دست روکنے کے لیے سونف اور پودینہ کا قہوہ بنا کر پیجیے۔ یوں قے دست کا سلسلہ رُک جائے گا اور وجود کو راحت ملے گی۔
ادویہ کا زیادہ استعمال بھی جسمانی وزن بڑھاتا ہے
انگریزی کے ایک مؤقر طبی جریدے کے مطابق جسمانی وزن میں اضافہ کی ایک وجہ مخصوص ادویہ کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ مذکورہ دواؤں میں کچھ ذیابیطس کی دوائیں ہیں، کچھ سکون آور، اسٹرائیڈز اور چند دیگر مخصوص دوائیں بھی شامل ہیں۔ اس لیے ادویہ کے استعمال میں بھی احتیاط ضروری ہے۔
17 اگست، جب انگریزی کلاسکل ناول "اینمل فارم” شائع ہوا
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق 17 اگست 1945ء کو سیاسی طنزیہ ناول "Animal Farm” شائع ہوا۔ ناول کے مصنف "Gorge Orwell” تھے۔ یہ بعد میں انگریزی ادب میں کلاسک کی شکل اختیار کرگیا۔ اس کا اُردو سمیت دنیا کی تقریباً ہر بڑی زبان میں ترجمہ شائع ہوچکا ہے۔ ایک برطانوی آن […]
سب کو آزادی مبارک!
آزادی کسی قوم پر نازل نہیں ہوتی بلکہ اسے حاصل کرنے کے لیے قوم اپنے آپ کو بلند کرتی ہے۔ حقیقی آزادی محض نام تک محدود نہیں۔ ہم آزادی کی اصل روح سے کوسوں دور ہیں۔ تاہم جن کاموں میں ہمیں آزاد نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم ان میں مکمل آزاد ہیں۔ آزادکشمیر کے ساتھ […]
عاشورہ کا روزہ
محرم الحرام کی دسویں تاریخ کا نام ’’یومِ عاشورہ‘‘ بہت پہلے سے ہی چلا آ رہا ہے۔ عربی گنتی میں دس کے ہندسے کو ’’عاشور‘‘ کہا جاتا ہے۔ لغت کی کتابوں میں یہ نام چار انداز سے ملتا ہے: ’’عشوریٰ، عاشور، عاشوراء، عاشوریٰ۔‘‘ لیکن اُردو میں لکھی گئی کتب میں اکثر جگہ ’’ عاشورہ‘‘ لکھا […]