انگریزی کے ایک مؤقر طبی جریدے کے مطابق جسمانی وزن میں اضافہ کی ایک وجہ مخصوص ادویہ کا استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ مذکورہ دواؤں میں کچھ ذیابیطس کی دوائیں ہیں، کچھ سکون آور، اسٹرائیڈز اور چند دیگر مخصوص دوائیں بھی شامل ہیں۔ اس لیے ادویہ کے استعمال میں بھی احتیاط ضروری ہے۔