مانتے ہیں کہ یہ تصویر توتے کی نہیں ہے؟

زیرِ نظر تصویر کا بغور جائزہ لیں، تو پتا چلتا ہے کہ یہ توتا ہرگز نہیں بلکہ ایک عورت ہے جس کے جسم پر خوبصورت نقش و نگار کے ذریعے فنِ مصوری کا شاہکار نمونا ایک توتے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ غور سے جائزہ لینے کے بعد آدمی انسانی ذہن کو داد […]

24 جون، مشہور فٹ بالر "لیونل میسی” کا یومِ پیدائش

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق مشہور فٹ بالر لیونل میسی (Lionel Messi) چوبیس جون 1987ء کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ وکی پیڈیا کے مطابق میسی کے خاندان کا تعلق اطالوی شہر انکونا (Ancona)سے ہے۔ 5 سال کی عمر میں میسی نے گرانڈولی کلب (Grandoli Club) کے لیے فٹ بال کھیلنا […]

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات

گذشتہ چند سالوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں بچوں کے حوالے سے خبریں پڑھ اور سن کر دل خون کے آنسو رونے لگتا ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہیں کہ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب یہ گویا ایک ایسا معمول بن گیا ہے […]

رجز (صنفِ شاعری)

"رجز” فخریہ اشعار کو کہتے ہیں جو میدانِ جنگ میں (یا فخر کے کسی اور موقعے پر) اپنی اور اپنی قوم کی دلاوری اور عز و شرف جتانے کے لیے پڑھے جاتے ہیں۔ بالفاظِ دیگر رجز میں اپنی شناخت و بسالت کا تذکرہ، اپنے علو خاندان پر ناز، اپنے خاندان کے مناقب و فضائل کا […]

تُزُک یا تُوزُوک سے کیا مراد ہے؟

کسی بادشاہ کے خودنوشت حالات کو "تُزُک” یا "تُوزُوک” کہا جاتا ہے۔ بابُر نے "تزکِ بابُری” کے نام سے ترکی زبان میں اپنی سرگذشت لکھی تھی۔ عبدالرحیم خانِ خاناں نے 998 ہجری (1440 عیسوی) میں اس کا فارسی ترجمہ کیا۔ مرزا نصیر الدین حیدر گورگانی المتخلص بہ فانیؔ نے اسے اُردو میں منتقل کیا۔ جہانگیر […]