سوات کا تین سو سالہ قدیم حجرہ

حجرہ پشتون ثقافت کا امین ادارہ ہے۔ یہ روزِ اول سے پختون ثقافت کا اہم حصہ چلا آ رہا ہے لیکن موجودہ ترقی یافتہ دور میں اس کی اہمیت میں روز بروز کمی واقع ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں سوات کے علاقہ شموزئی کے گاؤں خزانہ میں تقریباً 300 سال پرانا حجرہ آج […]

لونگ تیل، کمر درد کی دوا

کمر درد ہمیشہ تکلیف دِہ ہوتا ہے۔ اس حوالہ سے علاج کے طور پر حکیم شاہجہان بٹ اپنی کتاب ’’پھل، سبزیاں، اناج بہترین علاج‘‘ کے صفحہ نمبر 190 پر درج کرتے ہیں: ’’لونگ کے تیل کی مالش کرنے سے بہت اِفاقہ ہوتا ہے۔‘‘

3 اپریل، نازیہ حسن کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق نازیہ حسن (Nazia Hasan) پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ، 3 اپریل 1965ء کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980ء میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں، جب […]

بادشاہ ضحاک اور عمران میں مماثلت

دماغ ماؤف ہے۔ عقل کام نہیں کرتی۔ سوچنے سمجھنے کی تمام حسیات مفلوج ہوچکے ہیں۔ پچھلے ماہ سوئی گیس کا بل 11 ہزار سے اوپر آیا۔ دل پر جبر کرکے بادل نخواستہ ادا کردیا کہ چلو ایک ماہ کی تو بات ہے، لیکن اس مرتبہ جب پورے ستائیس ہزار کا بل آیا، تو اس نے […]

غرابت (شعری اصطلاح)

غرابت نقصِ کلام ہے اور یہ شاعری کی اصطلاح ہے۔ کلام میں غیر مانوس اور ذوق ِ سلیم پر گراں گزرنے والے الفاظ و مرکبات کے استعمال کا نقص ’’غرابت‘‘ کہلاتا ہے۔ کلام میں ایسے الفاظ و تراکیب استعمال کرنا جن کو سمجھنے کے لیے خواص اور علما کو بھی لغات دیکھنا پڑے ’’غرابت‘‘ کہلاتا […]

بقولِ ساحرؔ، لڑکی کنواری ہوتی ہے یا انٹلکچوئل

ساحر لدھیانوی کے کسی دوست نے اس سے کہا: ’’یار ساحر! اب تو تمہاری زندگی ہر اعتبار سے آسودہ ہے، اب تمہیں شادی کرلینی چاہیے۔‘‘ ساحرؔ نے غیر معمولی طور پر سنجیدہ ہو کر جواب دیا: ’’چاہتا تو میں بھی ہوں، لیکن ایسی خاتون کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں، جو کنواری ہونے کے ساتھ ساتھ […]

قومی وقار، آئی ایم ایف اور بڑھکیں

موجودہ حکومت کے برسرِ اقتدار آتے ہی معیشت کی گاڑی ایسی ڈانوا ڈول ہوئی ہے کہ سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی۔ اس ہچکولے کھاتی معیشت کے لیے سب سے پہلے ہماری عبقری حکومت کی نظرِ انتخاب ٹھہری بھی تو ’’انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ‘‘ پر جو ’’آئی ایم ایف‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آئی […]