ٹی وی سکرین پر سب سے زیادہ عرصہ گزارنے والی خاتون

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "didyouknowfacts.com” کے مطابق "Betty White” وہ واحد خاتون اداکارہ ہیں جنہوں نے ٹی وی سکرین پر 70 سال تک لوگوں کی تفریح کا سامان کیا اور خواتین میں سب سے زیادہ وقت ٹی وی سکرین پر رہنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے […]
ہمارا اجتماعی نفسیاتی مسئلہ

کچھ لوگ بڑے ہی دلچسپ ہوتے ہیں، دوسروں کے معاملات میں بلاوجہ اپنی ’’پولیو زدہ ٹانگ‘‘ اڑانا اُن کا محبوب ترین مشغلہ ہوتا ہے۔ ایک دم دبنگ انٹری! متعلقہ معاملے سے تعلق نہ بھی ہو، پھر بھی اپنی دانشوری جھاڑتے رہتے ہیں۔ یہ ہمارا اجتماعی نفسیاتی مسئلہ بن چکا ہے۔ ہر کوئی دوسرے کے معاملات […]
شاعری کی ہشت پہلو صنف "مثمن”

مثمن (Octagon) اپنی ہیئت کے لحاظ سے ایک ہشت پہلو صنفِ شاعری ہے۔ مثمن میں پہلے چھے مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں، پھر دو مصرعے اسی بحر میں مختلف ردیف قافیے کے ساتھ۔ اسی طرح آٹھ آٹھ مصرعوں کے بند ہوتے ہیں۔ مثمن کو سمجھنے کے لیے مسدّس پر غور کرنا چاہیے۔ کیوں کہ مسدّس […]
پان اِسلام اِزم

پان (Pan) کا مطلب ہے "تمام”، "ہمہ” یا "سارے کا سارا۔‘‘یوں پان اسلام ازم (Pan-Islamism) کے معنی ہوئے: "اسلام کی ہمہ گیریت۔” پان اسلام ازم کی تحریک دراصل ردِعمل کی تحریک تھی۔ دولتِ عثمانیہ کو تاخت و تاراج کرنے کے لیے روسی ملوکیت کے علم برداروں نے "پان سلاؤ ازم” کی تحریک کا آغاز کیا۔ […]
گل ریز تبسمؔ کی زندگی پر اک نظر

گل ریزتبسمؔ نے 1950ء کو خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں ’’مرغز‘‘ نامی گاؤں میں طبلہ کے ایک ماہر استاد مہابت خان کے ہاں آنکھ کھولی۔ وہ خیبر پختون خوا کے ایک ماہر گلوکار صحبت خان کے بھتیجے ہیں۔ گل ریز تبسمؔ نے بہت عرصہ ریڈیو اور ٹیلی وِژن کے ذریعے لوگوں کواپنی جادوئی […]
25 فروری، جب محمد علی کلے ہیوی ویٹ چمپئن بنے

25 فروی کو محمد علی ہیوی ویٹ چمپئن بن گئے۔ معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق 25 فروری 1964ء کو محمد علی کلے (Cassius Clay) ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن بن گئے۔ انہیں تاریخ کے سب سے بڑے باکسروں میں شمار کیا جاتا ہے۔