خوف پالنے والا ترقی نہیں کرسکتا

جو انسان خوف کے ہوتے ہوئے اس پر قابو نہیں پاسکتا، وہ ترقی نہیں کرسکتا۔ خوف پر قابو پانے کے لیے دو چیزیں ضروری ہیں۔ پہلی شے فیصلہ ہے اور دوسرا خود پر یقین (خود یقینی)۔ جب آدمی خود پر یقین کرتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے، تو پھر اسے دنیا کی کوئی پروا نہیں رہتی۔ […]

درختوں بارے حیرت انگیز اعداد و شمار پر مشتمل تحقیق

"pintrest.com” پر شائع شدہ ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق آج بھی دنیا بھر میں اتنے درخت پائے جاتے ہیں کہ اگر انہیں تمام انسانوں میں برابر تقسیم کیا جائے، تو ہر انسان کے حصہ میں یہی کوئی 422 درخت آتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس حوالہ سے پوری دنیا میں روس (Russia) کی شرح […]

ریاستِ سوات میں اسپتالوں کا قیام

1915ء میں ریاستِ سوات کے وجود میں آنے اور 1917ء میں عبدالودود کے اقتدار میں آنے کے بعد صحت کے شعبہ کی طرف توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ لوگوں کو صحت کی جدید سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ 1927ء میں ریاست کے دارالحکومت سیدوشریف میں پہلی باقاعدہ ڈسپنسری کھولی گئی۔ پولیٹیکل ایجنٹ ملاکنڈ نے […]

پاٹا فاٹا کی آئینی حیثیت اور موجودہ صورتحال

پچھلی حکومت میں اکتیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاٹا اور فاٹا کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی گئی۔ مذکورہ آئینی ترامیم اتنی عجلت میں کی گئیں کہ ان پر عمل درآمد کے لیے سیونگ کلاز (یعنی پرانے قوانین کا کیا ہوگا، ایڈمنسٹریشن کس طرح کام کرے گی؟ وغیرہ) کا خیال نہیں رکھا گیا۔ بس […]

ڈاکٹر دیدار یوسف زئی اور شوکانڑے

دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جن کے نام سے ان کے خطہ کی پہچان ہوتی ہے۔ سوات میں یہ اعزاز ڈاکٹر دیدار یوسف زئی کو حاصل ہے۔ وہ یقینا سوات کی پہچان ہیں اور عالمی سطح پر دانشوروں اور ادبی، سماجی حلقوں میں سوات کے تعارف کے لیے ان کا نام سند […]

تلخ حقائق

آپ مسلمانوں کے زوال کا رونا رونے سے پہلے انقلابِ ثور کے بعد کا ایک معمولی سا واقعہ جب رُوسی بربریت کا آغاز ہوچکا تھا، ملاحظہ فرمائیے اور پھر دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کیجیے کہ ہم جو ’’رُوبہ زوال‘‘ ہیں، کیا اپنی غلطیوں کی وجہ سے نہیں؟ شہرِ کابل ایک ویران اور لٹے […]

7 جنوری، ٹیلی فون سروس کی دنیا میں انقلاب

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 7 جنوری 1927ء کو پہلی بار بحرِ اوقیانوس کے پار ٹیلی فون سروس کے ذریعے آواز سنی گئی۔ ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ فون کال نیویارک سے لندن کو ملائی گئی تھی اور اس کا دورانیہ 3 منٹوں پر محیط تھا۔ اس […]