22 جون، جب ہٹلر نے تمام سیاسی پارٹیوں پر پابندی لگا دی
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "historynet.com” کی تحقیق کے مطابق 22 جون 1933ء کو ایڈولف ہٹلر نے جرمنی میں اپنی پارٹی "نازی جماعت” (Nazi Party) کے علاوہ دیگر تمام پارٹیوں پر پابندی لگا دی۔
یہ ہے 60 ہزار جھیلوں کی سرزمین
شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق فن لینڈ (Finland) کو جھیلوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق فن لینڈ میں ساٹھ ہزار سے زائد جھیلیں پائی جاتی ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
کفن چور اور ہم
پرانے زمانے میں کسی گاؤں میں ایک کفن چور ہوا کرتا تھا جس سے گاؤں کے لوگ بہت عاجز آچکے تھے، جب بھی کسی مردے کو دفن کیا جاتا، تو یہ کفن چور بڑی پھرتی اور مستعدی سے مردے سے کفن چراتا اور جب صبح گاؤں والے اٹھتے، تو اپنے پیارے کو بغیر کفن کے […]
ماہِ رمضان کے بعد ہماری زندگی میں تبدیلی آنی چاہیے
عمل کی قبولیت کی جو علامتیں علمائے کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں تحریر فرمائی ہیں، ان میں سے ایک اہم علامت عملِ صالح کے بعد دیگر اعمالِ صالحہ کی توفیق اور دوسری علامت اطاعت کے بعد نافرمانی کی طرف عدم رجوع ہے۔ نیز ایک اہم علامت نیک عمل پر قائم رہنا ہے۔ […]
سوات سیاحوں کی جنت، اک تأثر
"خوشحال خان خٹک نے کہا تھا کہ سوات وہ وادی ہے جو لوگوں کے دلوں کو خوشی سے بھر دیتی ہے، تو آج کے عہد میں خوشی کی جتنی کمی ہے، وہ صرف سوات جانے سے ہی پوری ہوسکتی ہے۔ اور اگر سوات جانا ہے، تو کیسے جانا ہے اور وہاں کہاں کہاں جانا ہے […]