میرا گاؤں "وادئی چیل”

اخروٹ اوراملوک کی کئی اقسام یہاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ سیب کی پیداوار بھی یہاں دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ ہے ۔ یہاں کا سیب ملک بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہاں نایاب قسم کی جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ یہاں اُگنے والے پھل اور سبزیوں کا اپنا ایک الگ ٹیسٹ ہے۔

وادئی چیل، سوات کی خوبصورت ترین وادیوں میں سے ایک ہے۔ مدین سے پندرہ منٹ کی مسافت پر آپ قدرتی حسن سے مالامال اور حسین نظاروں سے بھرپور اس وادی میں پہنچ سکتے ہیں۔ یہ وادی دو حصوں پر مشتمل ہے۔پرانا چیل وادی کا وہ حصہ ہے جو مقامی آبادی کے گنجان آباد گھروں پر […]

پردیس میں مزدوری کرنے والے اور ہم

پردیس میں رہنے والا کوئی ایسا مزدور نہیں جو غم و فکر سے آزاد ہو۔ کبھی گھر والوں کی فکر، تو کبھی اپنے مستقبل کی۔ کبھی کمپنی کی مصیبتیں، تو کبھی جوازات کی ٹینشن۔ کبھی وطن جانے کی آرزو، تو کبھی کرائے کی تشویش۔ کبھی کمرے سے نکالے جانے کی دھمکیاں، تو کبھی اپنوں کی فرمائشیں۔ یہ سب سوچ سوچ کر ان کا خون جم جاتا ہے۔یہ فکر ان کو اندر سے کھا جاتی ہے ۔

’’دیر ہو رہی ہے، کام کی جگہ پہنچ کر کچھ کھا پی لیں گے۔ کام کی جگہ پہنچ کر کام کی زیادتی کی وجہ سے کھانا بھول گئے۔ سوچا دوپہر میں کھائیں گے۔‘‘ یہ ہے ایک غریب الوطن (مسافر)  کی کہانی۔ دوپہر میں بھی اکثر اوقات پیسے بچت کرنے کی غرض سے یہ بھوکے رہ […]

چارباغ کے آزادے خان

تحصیل دار، حاکم اور کمان افسر کو سرکار کی طرف سے دو اردلی ملتے تھے جو دراصل فوج ہی سے آتے تھے۔ کمانڈر اور وزیر کے ساتھ تین اردلی ہوتے تھے اورنائب سالار کے ساتھ چار پانچ کے قریب مقرر تھے۔ ہر اردلی کے پاس ایک یوروپی ساخت کی پستول، ایک مارک فائیو رائفل مع کارتوس ہوا کرتی تھی۔ بڑے افسروں کے گارڈز کے ساتھ کاربائن ہوا کرتی تھی۔

گزشتہ دنوں اخبار میں چارباغ کے عبدالعزیز خان استاد صاحب کے انتقال کی خبر پڑھی، اس سے کوئی دو تین دن پہلے اس معزز خاندان کی ایک محترمہ خاتون کی وفات کے بارے میں اطلاعات آئی تھیں، جن سے پتا چلا تھا کہ یہ مرحوم آزادے خان کی بیوہ تھیں اور عبدالعزیز خان انکے بیٹے […]