اگر سبزیوں کی بات کی جائے، تو کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جسے عام طور پر بڑے شوق کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ سلاد میں تو اسے ایک الگ ہی مقام حاصل ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ کھیرے کے حیرت انگیز فوائد بھی ہیں؟
www.herbs-info.com کی شائع کردہ ایک تحقیق کے مطابق کھیرے کا استعمال انسان کو درج ذیل بیماریوں سے نجات دلاسکتا ہے:
1:۔ جوڑوں کا درد:۔ ہمارے ہاں اکثر معمر افراد جوڑوں کے درد کا شکار رہتے ہیں۔ کھیرے کا ستعمال انہیں جوڑوں کے درد سے نجات دلاسکتا ہے۔
2:۔ کولیسٹرول میں کمی:۔ اگر آپ کے جسم میں کولیسٹرول زیادہ ہیں، تو فوری طور پر کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔
3:۔ موٹاپے کا دشمن:۔ موٹاپے کا شکار افراد ڈائٹنگ اور ورزش کے ساتھ ساتھ کھیرے کو بھی اپنی خوراک کا حصہ بنائیں۔ کھیرا موٹاپے کو کم کرنے میں حیرت انگیز کردار ادا کرتا ہے۔
4:۔ ہاضمہ بہتر بنائے:۔ اگر آپ کھیرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں گے، تو اس سے آپ کا نظامِ انہضام بہتر طور پر کام کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
5:۔ سر درد سے چھٹکارا:۔ سرد رد سے پریشان افراد مہنگی دوائیوں کی بجائے کھیرے کا استعمال شروع کردیں۔ کھیرا سر دردکو بھگانے میں بھی معاون ہے۔
6:۔ کینسر سے مقابلہ:۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ کھیرا کینسر جیسی خطر ناک بیماری کو روکنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
7:۔ نمکیات کی کمی دور کرنا:۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لئے کھیرے کا استعمال مفید ترینہے۔ کھیرا جسم میں نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
8:۔ خوبصورتی میں اضافہ:۔ جی ہاں، کھیرا آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرکے آپ کی شخصیت کو مزید نکھارنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ کھیرے کی خوراک سے جلد ملائم اور بال چمک دار ہوتے ہیں۔
9:۔ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مددگار:۔ ذیابیطس کنٹرول کرنے کے لئے عام طور پر بہت سارے حربے آزمائے جاتے ہیں، مگر کھیرے کی خوراک ان میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کیونکہ یہ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
10:۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد گار:۔ کھیرا بلڈ پریشرکنٹرول کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
آپ بھی بنا وقت ضائع کئے کھیرے جیسی مزیدار سبزی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور متعدد بیماریوں سے دور رہیں۔
نوٹ:۔ یہ مضمون عام قارئین کے لئے ہے۔ اس حوالہ سے اپنے ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا جائے۔